شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے احمد آباد میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری پر روڈ شو
احمد آباد روڈ شو 17 جنوری 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیرمملکت سکانت مجومدارتقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
16 JAN 2025 12:15PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت(ایم ڈی او این ای آر) 17 جنوری 2025 کو احمد آباد میں شمال مشرقی تجارت اور سرمایہ کاری کے روڈ شو کا اہتمام کر رہی ہے، جو صبح 10:30 بجے ہوٹل حیات ریجنسی، آشرم روڈ، احمد آباد، گجرات میں شروع ہو رہا ہے۔ تقریب میں حکومت ہندکی شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور وزارت تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانت مجومدار کریں گے۔ روڈ شو میں جوائنٹ سکریٹری جناب شانتنو، شمال مشرقی ریاستوں کے سینئر نمائندوں ،ڈی پی آئی آئی ٹی، این ای سی، این ای ایچ ایچ ڈی سی، این ای آر اے ایم اے سی اوراین ای ڈی ایف آئی کے ساتھ روڈ شو میں شرکت کریں گے۔ روڈ شو کا مقصد گجرات کی متحرک کاروباری برادری کے لیے شمال مشرقی خطے میں دستیاب سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ روڈ شو شمال مشرقی خطے کی ریاستی حکومتوں، فکی (صنعتی شراکت دار) اور انویسٹ انڈیا (سرمایہ کاری سہولت کے لئے شراکت دار) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
احمد آباد روڈ شو شمال مشرقی سرمایہ کاروں کے اجلاس سے قبل کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ساتواں بڑا روڈ شو ہے اور اس میں8 شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے نمائندوں کی طرف سے پرزنٹیشن دی جائیں گی ۔ یہ ریاستیں کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کو اجاگر کریں گی، جن میں انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس، زراعتی اور اس سے متعلقہ صنعتیں ، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، توانائی، ٹیکسٹائل، ہینڈلوم اور دستکاری، سیاحت اور مہمان نوازی، تعلیم اور ہنر، صحت کی دیکھ بھال، تفریح اور کھیل شامل ہیں ۔ روڈ شو میں بی2جی (بزنس ٹو گورنمنٹ) میٹنگز بھی ہوں گی، جو سرمایہ کاروں کو ریاستی نمائندوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے اور شمال مشرقی خطے میں شعبہ جاتی مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام شمال مشرقی سرمایہ کاری اجلاس کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور معاشی ترقی کو تحریک دینا ہے۔ ممبئی، حیدرآباد، کولکاتا اور بنگلورو میں منعقدہ گزشتہ روڈ شوز میں بھرپور شرکت دیکھی گئی۔
حال ہی میں 16 دسمبر 2024 کو ممبئی میں منعقدہ روڈ شو میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، تریپورہ کے وزیر اعلی ٰپروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کے سنگما کی شرکت کے ساتھ اس کی شاندار کامیابی کا مشاہدہ کیا۔بی2 جی میٹنگز میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت نے اس خطے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر نشان زد کیا۔
توقع ہے کہ احمد آباد میں روڈ شو بہت سے ممکنہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا جو شمال مشرقی ہندوستان میں ترقی کے سفر کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔
****
ش ح۔م ش ۔ف ر
Urdu No. 5284
(Release ID: 2093414)
Visitor Counter : 15