وزارتِ تعلیم
جناب ونیت جوشی نے وزارت تعلیم کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی
Posted On:
16 JAN 2025 2:36PM by PIB Delhi
جناب ونیت جوشی نے آج نئی دہلی کے شاستری بھون میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھال لیا۔
اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب جوشی نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔
اس تقرری سے پہلے وہ منی پور کے چیف سکریٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ تعلیم کے شعبے میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای) کے چیئرمین اور وزارت تعلیم میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے شامل ہیں۔
شری جوشی نے آئی آئی ٹی کانپور سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ۔
ش ح۔ اک۔ س ع س
U NO 5277
(Release ID: 2093386)
Visitor Counter : 16