مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’’پی ایم-وانی اسکیم کے تحت پی ڈی اوز کے لیے براڈ بینڈ ٹیرف کو معقول بنانے‘‘ پر ٹیلی کمیونی کیشن ٹیرف (71 ویں ترمیم) حکم نامہ، 2025 کا مسودہ جاری کیا
Posted On:
15 JAN 2025 6:14PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کی وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی کمیونی کیشن (ڈی او ٹی) نے ٹرائی کو اپنے مراسلے میں یہ بات اجاگر کی کہ پی ایم-وانی اسکیم کا پھیلاؤ متوقع اہداف سے کافی کم ہے۔ پی ایم-وانی کے اس کم پھیلاؤ کی ایک وجہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کے ذریعے وصول کی جانے والی بیک ہال انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کی زیادہ قیمت بتائی گئی ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ٹی ایس پیز اور آئی ایس پیز کو اکثر پبلک ڈیٹا آفسز (پی ڈی اوز) کو تجارتی معاہدوں کی آڑ میں مہنگے انٹرنیٹ لیز لائنز کا استعمال کرتے ہوئے عوامی وائی فائی رسائی پوائنٹس کو مربوط کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ، ٹرائی نے 23اگست 2024 کو ٹیلی کمیونی کیشن ٹیرف (70 ویں ترمیم) حکم نامہ ، 2024 کا مسودہ جاری کیا تھا جس میں تجویز دی گئی تھی کہ پی ایم-وانی اسکیم کے تحت پی ڈی اوز کو فراہم کی جانے والی براڈ بینڈ خدمات کے ٹیرف کو ریٹیل براڈ بینڈ (ایف ٹی ٹی ایچ) ٹیرف کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے۔ مجوزہ فریم ورک پر اسٹیک ہولڈروں سے تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کیے گئے تھے۔
اس کے بعد، 16 ستمبر 2024 کو ٹیلی مواصلات کے شعبے نے پی ایم-وانی فریم ورک میں ترمیم جاری کرتے ہوئے پی ڈی اوز کے لیے انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کے لیے ٹی ایس پیز کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کی شرط کو ختم کردیا اور پی ڈی اوز کو سنگل وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے کے لیے 100 رسائی پوائنٹس تک نیٹ ورک بنانےکی اجازت دی۔
ٹیلی کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کی 16 ستمبر 2024کی ترمیم کی روشنی میں ، ٹی ٹی او ( 70 ویں ترمیم)کے مسودے پر اسٹیک ہولڈروں کے تبصرے اور جوابی تبصرے اور مزید داخلی تجزیے کے بعد اتھارٹی نے ترمیم شدہ مسودہ ٹیلی کمیونی کیشن ٹیرف (71 ویں ترمیم) آرڈر تجویز کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایم وانی اسکیم کے تحت پی ڈی اوز کے لیے براڈ بینڈ ٹیرف (ایف ٹی ٹی ایچ) سروس پرووائیڈرز کی طرف سے پیش کردہ اسی صلاحیت کی خوردہ براڈ بینڈ (ایف ٹی ٹی ایچ) خدمات کے لیے لاگو ٹیرف سے دوگنے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
اس تجویز کا مقصد پی ایم-وانی ہاٹ اسپاٹس کے مؤثر پھیلاؤ کی حمایت کرنا اور ایک پائیدار ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے جو پی ڈی اوز اور خدمات فراہم کنندگان کے درمیان متوازن تعلقات کو یقینی بنائے۔ اس پہل کا مقصد نیشنل ڈیجیٹل کمیونی کیشن پالیسی، 2018 اور بھارت 6 جی وژن کے وسیع تر مقاصد میں حصہ ڈالنا ہے، جس کا ہدف 2030 تک 50 ملین پبلک وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کی تعیناتی ہے۔
ترمیمی مسودہ ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر اپلوڈ کیاگیا ہے۔ اسٹیک ہولڈروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 31 جنوری 2025 تک اپنے تحریری تبصرے فراہم کریں اور 7 فروری 2025 تک جوابی تبصرےوہ دیں۔تبصرے fa@trai.gov.in میں ٹرائی کے مشیر (مالیاتی اور اقتصادی تجزیہ) جناب امت شرما کو الیکٹرانک طور پر پیش کیے جاسکتے ہیں۔
کسی بھی وضاحت / معلومات کے لیے جناب امت شرما ، مشیر (ایف اینڈ ای اے) سے ٹیلی فون نمبر 011-20907772 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5251
(Release ID: 2093214)
Visitor Counter : 10