وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے کاشی تمل سنگمم کے مرحلے  3 کے لیے رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا


کے ٹی ایس  3.0 کا انعقاد 15 فروری 2025 سے ہوگا – جناب  دھرمیندر پردھان

کے ٹی ایس 3.0 کا موضوع سیج اگستھیار ہوگا – جناب  دھرمیندر پردھان

پہلی بار کے ٹی ایس  3.0 کے شرکاء مہاکمبھ میں شرکت کریں گے اور ایودھیا میں رام مندر کا دورہ کریں گے

Posted On: 15 JAN 2025 4:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کاشی تمل سنگمم (کے ٹی ایس ) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا۔ وزیر موصوف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کے ٹی ایس  3.0 ، 15 فروری 2025 کو وارانسی، اتر پردیش میں شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 10 روزہ پروگرام  24 فروری 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل، کاشی تمل.آئی آئی ٹی ایم.اے سی.آئی این - جس کی میزبانی آئی آئی ٹی  مدراس کرتا ہے، یکم فروری 2025 تک رجسٹریشن قبول کرے گا۔

2025-01-15 15:34:13.787000

سکریٹری، وزارت تعلیم، جناب سنجے کمار؛ پرنسپل ڈی جی، پی آئی بی، جناب  دھیریندر اوجھا؛ ایڈیشنل سکریٹری، اعلیٰ تعلیم، وزارت تعلیم، جناب سنیل کمار برنوال؛ بھارتیہ بھاشا سمیتی کے چیئرمین جناب  چامو کرشنا شاستری اور دیگر عہدیداروں نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

جناب  پردھان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان نہ ختم ہونے والا  تعلق  کاشی تمل سنگمم 3.0 کے ذریعے پھر سے منظر عام پر آنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاشی تمل سنگمم جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذہن  کی تخلیق ہے، تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان لازوال رشتوں کے جشن ، تہذیبی روابط کو مضبوط بنانے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک متاثر کن اقدام ہے۔

جناب  پردھان نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم ہندوستان کے سب سے زیادہ قابل احترام بابا مہارشی اگستھیار کا جشن ہوگا۔ مہارشی اگستھیار کی میراث ہندوستان کے ثقافتی اور روحانی تانے بانے میں گہرائی سے بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فکری صلاحیت تمل زبان اور ادب کے ساتھ ساتھ ہماری مشترکہ اقدار، علمی روایات اور ورثے کی بنیاد ہے۔

2025-01-15 15:36:17.7330002025-01-15 15:36:17.805000

جناب  پردھان نے کہا کہ اس سال کاشی تمل سنگمم خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ مہاکمبھ کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے اور یہ ایودھیا میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا کے بعد پہلا سنگمم ہے۔

مہارشی اگستھیار کو مرکزی موضوع کے طور پر اور مہاکمبھ اور شری ایودھیا دھام کو پس منظر کے طور پر پیش کرتے ہوئے، کاشی تمل سنگمم 3.0 ایک خاص تجربہ فراہم کرے گا اور تمل ناڈو اور کاشی—جو ہماری تہذیب اور ثقافت کے دو ابدی مراکز ہیں—کو پہلے سے زیادہ قریب لے آئے گا ۔

جناب  پردھان نے تمل ناڈو کے لوگوں کو دل و جان سے کاشی تمل سنگمم 3.0 میں شرکت کرنے کی ترغیب دی۔

کاشی تمل سنگمم 3.0 کے دوران کاشی میں مہارشی اگستھیار کی مختلف جہات اور ان کے صحت، فلسفہ، سائنس، لسانیات، ادب، سیاست، ثقافت، فن، خاص طور پر تمل اور تمل ناڈو میں شراکت پر ایک نمائش منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سیمینار، ورکشاپس، کتابوں کی رونمائی، وغیرہ بھی شامل ہوں گے۔ کاشی تمل سنگمم 3.0 سے پہلے تمل ناڈو میں مختلف شہروں اور ان جگہوں پر جہاں تمل شہری  موجود ہیں، مقابلے اور دیگر آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اس سال حکومت نے تمل ناڈو سے تقریباً 1000 مندوبین کو پانچ زمروں/گروپوں کے تحت مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے:

(i) طلبہ، اساتذہ، اور مصنفین؛

(ii) کسان اور کاریگر (وشوکرما زمرے)؛

(iii) پیشہ ور اور چھوٹے کاروباری افراد؛

(iv) خواتین (سیلف ہیلپ گروپ، مدرا لون کے مستفیدین، ڈی بی ایچ پی ایس  پرچارک)؛

(v) اسٹارٹ اپ، انوویشن، ایجو ٹیک، تحقیق۔

اس سال تقریباً 200 تمل نسل کے طلبہ، جو مختلف سینٹرل یونیورسٹیز میں پڑھ رہے ہیں، کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ تمام زمروں میں نوجوانوں کی شرکت کو فروغ دیا جائے گا۔

دورے کا دورانیہ 8 دن ہوگا (4 دن سفر کے لیے، 4 دن کاشی میں)۔ پہلا گروپ 13 فروری 2025 کو تمل ناڈو سے روانہ ہوگا اور آخری گروپ 26 فروری 2025 کو واپس لوٹے گا۔

کاشی تمل سنگمم کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی—جو ملک کے دو اہم اور قدیم علمی مراکز ہیں—کے درمیان قدیم رشتوں کو دوبارہ دریافت کرنا، ان کی تصدیق کرنا، اور ان کا جشن منانا ہے۔

کاشی تمل سنگمم وزارت تعلیم، حکومت ہند، اور دیگر وزارتوں جیسے ثقافت، ٹیکسٹائلز، ریلوے، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ، اطلاعات و نشریات وغیرہ کے ساتھ ساتھ حکومت اتر پردیش کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام دونوں خطوں کے علما، طلبہ، فلسفیوں، تاجروں، کاریگروں، فنکاروں، اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے، اپنے علم، ثقافت، اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے، اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ پروگرام نوجوانوں کو ثقافتی ہم آہنگی کے بارے میں شعور دینے اور اس کا تجربہ کرانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ یہ کوشش این ای پی  2020 کے اس زور کے مطابق ہے جو جدید نظام علم کے ساتھ ہندوستانی علمی نظام کے خزانوں کو ضم کرنے پر دیا گیا ہے۔

آئی آئی ٹی مدراس اور بی ایچ یو اس پروگرام کے دو عملدرآمدی ادارے ہیں۔ حکومت اب تک کاشی تمل سنگمم کو دو مواقع پر منا چکی ہے، یعنی 2022 میں ایک ماہ کے لیے اور 2023 میں ایک پندرہ دن کے لیے، اور تقریباً 4000 مندوبین تمل ناڈو سے اس پروگرام کا حصہ بن چکے ہیں۔

پچھلے دونوں ایڈیشنز میں تمل ناڈو اور اتر پردیش کے لوگوں سے زبردست ردعمل ملا تھا۔ آئی آئی ٹی مدراس شرکت کے لیے درخواستیں ایک پورٹل کے ذریعے طلب کرے گا، جسے آج لانچ کیا گیا۔

کاشی تمل سنگمم 2.0 کا افتتاح وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے 17 دسمبر 2023 کو وارانسی میں کیا تھا، جس میں پہلی بار وزیر اعظم کی تقریر کے ایک حصے کا ایپ پر مبنی ریئل ٹائم ترجمہ تمل میں کیا گیا تھا، تاکہ تمل مندوبین کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

*************

(ش ح ۔ا م/ج 

U.No. 5240


(Release ID: 2093128) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil