دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعے پی ایم اے وائی-جی کے تحت 8.21 لاکھ مکانات کے اہداف کی تقسیم

Posted On: 14 JAN 2025 7:29PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت یکم اپریل 2016 سے نافذ پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے ذریعے ”سب کے لیے مکان“ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مارچ 2029 تک 4.95 کروڑ مکانات کی تعمیر کرنا ہے۔

اہم جھلکیاں:

اسکیم کی مجموعی پیش رفت اور ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والی پیش رفت کے اہم اعدادوشمار درج ذیل ہیں:

1۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت اضافی اہداف کی منظوری:

  • مرکزی کابینہ نے پی ایم اے وائی-جی کے نئے مرحلے کے تحت 2 کروڑ اضافی مکانات کی منظوری دی ہے جو مالی سال 2024-25 سے مالی سال 2028-29 تک لاگو کیا جائے گا، جس کی مالیاتی لاگت 3,06,137 کروڑ روپے ہے۔

2۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت کامیابیاں:

  • 3.33 کروڑ مکانات کا ہدف رکھا گیا ہے، جن میں سے 3.23 کروڑ مکانات کی منظوری دی گئی ہے اور 2.69 کروڑ مکانات مکمل ہوچکے ہیں۔
  • اسکیم کے آغاز کے بعد سے استفادہ کنندگان کو کل 2.37 لاکھ کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

3۔ مدھیہ پردیش میں پیش رفت:

  • ہدف: 41,68,046 مکانات۔
  • منظور شدہ: 41,51,931 مکانات۔
  • مکمل: 36,80,620 مکانات (88 فیصد)۔

4۔ باقی فائدہ اٹھانے والوں کے لیے مختص:

  • آواس + 2018 کی فہرست کی بنیاد پر، مدھیہ پردیش میں 16.42 لاکھ گھرانے انتظار کی فہرست میں ہیں۔
  • ان مکانات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ہدف کے ساتھ 15 جنوری 2025 کو 8.21 لاکھ مکانات مختص کیے جائیں گے۔

5۔ مدھیہ پردیش کو مالی امداد:

  • مالی سال 2024-25 کے لیے 3,726 کروڑ کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے، جس میں 7 جنوری 2025 کو 2,165 کروڑ بھی شامل ہے جس سے استفادہ کنندگان کے لیے پہلی قسط کی تیزی سے تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • بروقت استعمال پر مالی سال کے اندر اضافی 4,934 کروڑ جاری کیے جا سکتے ہیں۔

6۔ تکنیکی ترقی:

  • 17 ستمبر 2024 کو عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعے استفادہ کنندگان کی درست شناخت کے لیے AI پر مبنی چہرے کی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے آواس+ 2024 موبائل اپلیکیشن کا آغاز کیا گیا۔
  • 2.5 لاکھ سے زیادہ سروے کرنے والوں کو ملک بھر میں موثر نفاذ کے لیے تربیت دی گئی۔

7۔ اسکیموں کا ارتکاز:

  • پی ایم اے وائی-جی کے استفادہ کنندگان دیگر سرکاری اسکیموں جیسے منریگا، ایس بی ایم-جی، ایس ایچ جی، جل جیون مشن، اور پی ایم-سوریہ گھر یوجنا کے ساتھ انضمام سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
  • مدھیہ پردیش کی کامیابیوں میں درج ذیل شامل ہیں:
  • 36.37 لاکھ بیت الخلا تعمیر کیے گئے۔
  • 35 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی گئی۔

8۔ خواتین کو بااختیار بنانا:

  • 74 فیصد پی ایم اے وائی-جی گھر خواتین کی واحد یا مشترکہ ملکیت میں ہیں جو صنفی مساوات اور بااختیار بنانے کو فروغ دے رہے ہیں۔

9۔ مستقبل کے اہداف:

  • وزارت کسی بھی اہل خاندان کو پکے مکان کے بغیر نہ چھوڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور مدھیہ پردیش حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے عمل درآمد کے لیے فنڈ کے استعمال میں تیزی لائیں۔

 

پی ایم اے وائی-جی کے تحت مدھیہ پردیش کے لیے مالیاتی خلاصہ (مالی سال 2024-25):

1۔ موجودہ مختص: 11,89,690 مکانات جن کی تخمینہ لاگت 18,036 کروڑ روپے ہے۔

  • مرکزی حصہ: 11,754 کروڑ روپے۔
  • ریاست کا حصہ: 6,282 کروڑ روپے۔

2۔ باقی ہدف: مالی سال 2025-26 میں 8,21,190 مکانات مختص کیے جائیں گے۔

تخمینی لاگت: 12,636 کروڑ روپے۔

 

مالی سال 2024-25 اور 2025-26 کے لیے کل لاگت:

  • 30,672 کروڑ روپے، جس میں مرکز کا حصہ 20,054 کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ 10,618 کروڑ روپے ہے۔

مدھیہ پردیش کو جاری کی گئی کل مرکزی امداد (2016-2025):

  • 32,537.85 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، جو دیہی ترقی اور ہاؤسنگ سیکیورٹی کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پی ایم اے وائی-جی صرف ایک ہاؤسنگ اسکیم نہیں ہے بلکہ دیہی ہندوستان کی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کا سنگ بنیاد ہے۔ یہ وقار، عطائے اختیار اور لاکھوں لوگوں کے لیے روشن مستقبل کو فروغ دیتا ہے جس سے دیہی ترقی کے لیے حکومت کی لگن کی تصدیق ہوتی ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع

U: 5215


(Release ID: 2092908) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil