بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی  نے اشوکا بلڈکون (اے بی ایل ) کے ذریعے اشوکا کنسیشنز (اے سی ایل ) کے 34فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول اور اے بی ایل  اور (وائیوا)وائیوا ہائی ویز کے ذریعے اے سی ایل کے کچھ کنورٹیبل انسٹرومنٹس کے مجوزہ حصول کی منظوری دی ہے جاؤرا(جے این) نیا گاؤں ٹول روڈ کمپنی کی 26فیصد شیئر ہولڈنگ کے  حصول کا تصور

Posted On: 14 JAN 2025 7:17PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے اشوکا بلڈکون (اے بی ایل ) کے ذریعہ اشوکا کنسیشنز (اے سی ایل) کے 34فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول اور اے بی ایل  اور (وائیوا)وائیوا ہائی ویزکے ذریعہ اے سی ایل  کے کچھ کنورٹیبل آلات کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔ جو وائیوا کے ذریعے نیا گاؤں ٹول روڈ کمپنی کی 26فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کے تصور کو  یقینی بنائے گا۔

مجوزہ مجموعہ اے بی ایل  کے ذریعے اے سی ایل  کے 34فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ اور اے بی ایل  اور وائیوا کے ذریعے اے سی ایل  کے کچھ کنورٹیبل انسٹرومنٹس، اور وائیوا کے ذریعے جے این  کے 26فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کا تصور کرتا ہے۔

اے بی ایل  (اس کے ملحقہ اداروں سمیت) بنیادی طور پر مختلف شعبوں میں انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی ) اور سڑکوں اور شاہراہوں کے آپریشن اور دیکھ بھال (او اینڈ ایم ) میں مصروف ہے۔ اے بی ایل  اپنے سڑک کے اثاثوں کو مختلف ماڈلز یعنی ای پی سی ، بلڈ آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (بی او ٹی ) اور ہائبرڈ اینیوٹی ماڈل  (ایچ اے ایم) کے ذریعے چلاتا ہے۔

اے سی ایل ، اشوکا گروپ کا بنیادی ڈھانچہ بازو، اپنی مختلف ذیلی کمپنیوں کے ذریعے بھارت میں سڑکوں اور شاہراہوں کے آپریشن اور دیکھ بھال میں سرگرم ہے، جو سڑک کے اثاثوں کو چلاتی ہیں۔ اسے اے بی ایل  نے بی اوٹی  پر مبنی سڑک اور ہائی وے کے مختلف منصوبوں کو ایک چھتری کے نیچے لانے کے لیے پیش کیا تھا۔

جے این ، ایک بی او ٹی  کنسیشنر، کو مدھیہ پردیش روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ریاست مدھیہ پردیش میں ریاستی شاہراہ (ایس ایچ) 31  کے 125 کلومیٹر سے 250 کلومیٹر تک کی تعمیر نو، مضبوطی، چوڑا اور بحالی کے لیے رعایت دی ہے۔

کمیشن کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

****

ش ح ۔ ال

U-5214


(Release ID: 2092907) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi