ارضیاتی سائنس کی وزارت
بھارت کاموسمیات کامحکمہ
150 سال کی ایکسیلنس کا جشن منا رہا ہے
Posted On:
14 JAN 2025 6:08PM by PIB Delhi
ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تحت بھارت کا موسمیات کامحکمہ (آئی ایم ڈی)، ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، کیونکہ یہ محکمہ ملک کے لیے وقف خدمات کے 150 سال کا جشن منارہا ہے۔ 1875 میں قائم کیا گیا، آئی ایم ڈی خراب موسم کی خبریں دینے اور آب و ہوا سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں سب سے آگے رہا ہے، جوقدرتی آفات کے بندوبست( ڈیزاسٹر مینجمنٹ)، زراعت،شہری ہوا بازی اور عوامی تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہندوستان کی موسمیات سے متعلق قومی خدمات کامحکمہ آئی ایم ڈی موسمیات، سیسمولوجی، اور متعلقہ شعبوں میں سب سے آگے رہا ہے، جو زندگیوں کے تحفظ، معاشی ترقی میں معاونت، اور سماجی فائدے کے لیے سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
آئی ایم ڈی کے 150سال
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 جنوری 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے 150ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ موسمیات کے محکمے کے شاندار سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نےاس بات کواجاگرکیا کہ اس کی150 سالہ میراث جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی ترقی کی علامت ہے۔ اس تاریخی موقع پر انہوں نےایک پہل‘مشن موسم’ کا آغاز کیا،جس کا مقصد ہندوستان کو ‘موسم کے لیے تیار اور موسم کے لحاظ سے اسمارٹ’ایک ملک میں تبدیل کرنا ہے جو جدید موسم کی نگرانی کی ٹیکنالوجی، اعلیٰ ریزولوشن ماحول کے مشاہدات، اگلی نسل کے ریڈار، سیٹلائٹ اور اعلی کارکردگی والے کمپیوٹنگ سسٹمز(1)سے آراستہ ہو۔
وزیر اعظم نے آئی ایم ڈی ویژن2047 دستاویز کو جاری کئے جانے کے ساتھ ساتھ ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اورایک سکہ بھی جاری کیا، جس میں موسم کی لچک اور آب وہوا کی تبدیلی کواپنانے کے لیے ایک خاکہ پیش کیا گیا ہے کیونکہ ہندوستان سال2047 میں بھارت کی آزادی کے 100 سال مکمل کرنے جارہا ہے۔ مذکورہ تقریب میں ہندوستان کو آب و ہوا سے لچکدار بنانے اور اہم موسم اور آب و ہوا کی خدمات فراہم کرنے میں آئی ایم ڈی کے تعاون کو ظاہر کرنے سے متعلق ورکشاپس اوردیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔ آئی ایم ڈی کے 150 سال کا جشن منانا نہ صرف موسمیات کے محکمے کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ یہ سماجی ترقی کے لیے سائنس کو بروئے کار لانے کے لیے بھی ہندوستان کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
آئی ایم ڈی:اس کا قیام اور اہمیت
ہندوستان کے موسمیات کے محکمے (آئی ایم ڈی) کا قیام 1875 میں ضررپذیر واقعات کی ایک سیریز کے بعد عمل میں آیا جس نے مرکزی موسمیاتی خدمات کی ضرورت پر زور دیا۔ ان میں سے، ایک تباہ کن سمندری طوفان1864 میں کلکتہ میں، اس کے بعد 1866 اور 1871 میں مانسون کی ناکامی کے سبب طوفان آیا،جوبھارتی برصغیرکی انتہائی خراب موسم کے حالات کو اجاگرتا ہے۔
آئی ایم ڈی کا قیام ہندوستان میں موسمیات کے فروغ میں ایک اہم لمحہ ہے، جوموسمیات سے متعلق سبھی کاموں کو ایک متحد اتھارٹی کے تحت لایا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے محکمہ نے ایک جدید طبعی سائنس کے طور پر موسمیات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے اپنی صلاحیتوں کو مسلسل جدید بنایا ہے، موسم کی پیشن گوئی، آب و ہوا کی نگرانی اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق کا استعمال کیا ہے۔
ہندوستان کے موسمیات کے محکمے(آئی ایم ڈی) کی خدمات قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے، زراعت، پانی کے انتظام،شہری ہوا بازی اور دیگر شعبوں میں معاونت کرنے اور ہندوستان اور وسیع تر خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ آج یہ محکمہ موسم اور آب و ہوا کی خدمات میں ایک بنیادی ادارے کے طور پر کھڑا ہے اورآب وہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے میں لچک اور پائیداری کو آگے بڑھا رہا ہے۔
آئی ایم ڈی:حصولیابیاں اور پیشرفت
آئی ایم ڈی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک اہم پیش رفت کی ہے، جو جدت طرازی اور خدمات میں اضافے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ کلیدی کامیابیوں میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
اہم موسمی مشاہدات
- آئی ایم ڈی نے2023 تک،یواین ای پی مناماٹا کنونشن کے ذریعے سبھی مرکری بیرومیٹر کو ڈیجیٹل بیرومیٹر میں تبدیل کر دیا ہے کیونکہ کلاس I کی تمام صدر گاہوں میں (پارہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے)۔
- 200ایگرو اے ڈبلیو ایس اسٹیشنوں کے قیام کے ساتھ بہتر زرعی موسمیاتی خدمات۔
- 25جی پی ایس پر مبنی پی بی اسٹیشنوں کی فراہمی جس میں آئی ایم ڈی سے لیس5 اسٹیشنز تیار کیے گئے ہیں اور 20 ہندوستانی مینوفیکچررز سے آؤٹ سورس کیے گئے ہیں۔
مواصلات اور آؤٹ ریچ
- بھارت کے محکمہ موسمیات نے جنوری 2021 میں اپنا کراؤڈ سورس ویب انٹرفیس اور 14 جنوری 2022 کو موبائل ایپ ‘‘پبلک آبزرویشن’’ کا آغاز کیا تاکہ صارفین کو کسی بھی وقت کہیں سے بھی موسم سے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں۔
- کراؤڈ سورسنگ: 2021 سے، آئی ایم ڈی نے موسم سے متعلق جو پیش آیا ہے اور ساتھ ہی ابتدائی طور پر چھ موسمی واقعات، یعنی بارش کے لیے،اس کے اثرات سے سے متعلق معلومات کو جمع کرنے ، اولے، دھول کا طوفان، ہوا کی رفتار، گرج چمک/بجلی اور دھندجیسے موسم کی معلومات جمع کرنے کے لیے ایک آن لائن انٹرفیس شروع کیاہے۔
عددی موسم کی پیشن گوئی میں پیشرفت
- مجموعی طور پر پیش گوئی کی درستگی میں 2014 کے مقابلے میں 2023 میں 40 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
- ڈوپلر ویدر ریڈار (ڈی ڈبلیوآر) نیٹ ورک میں توسیع جو2014 میں 15 تھی مزید2023 میں بڑھ کر39 تک پہنچ گئی ہے جس کی کوریج کے زمینی رقبے میں 2014 سے تقریباً 35 فیصد اضافہ ہواہے۔
- فیلین (2013)، ہدّد (2014)، فانی (2019)، امفان (2020)، توقطے (2021)، بِپرجوئے (2023) اور دانا (2024) جیسے طوفانوں کی کامیاب پیش گوئی نے جان بچانے اور معاشی نقصانات کو کم کرنے میں ہماری صلاحیتوں اور ہماری خدمات کی اقدار کا ثبوت دیا ہے۔
- آئی ایم ڈی کی درست طوفان کی وارننگ کے ساتھ، اموات کی تعداد 1999 میں 10,000 سے کم ہو کر 2020-2024 میں صفر رہ گئی ہے۔
تکنیکی ترقی
- بارش اور عکاسی کی پیش گوئی کی ناؤ کاسٹنگ کے لیے ہائی ریزولوشن ریپڈ ریفریش (ایچ آرآرآر) ماڈل۔
- بجلی کی کثافت اور جمع بارش کی پیش گوئیوں کے نوکاسٹ کے لیے الیکٹرک ویدر ریسرچ اینڈ فورکاسٹنگ (ای ڈبلیو آر ایف) ماڈل
- موسم گرام، ایک متعامل اور متحرک میٹیوگرام جو کہ موسم کی مخصوص پیش گوئی کی معلومات فراہم کرتا ہے، 15جنوری2024 کو آئی ایم ڈی کے 150ویں یوم تاسیس کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے عوامی استعمال کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
- آٹومیٹک رین گیجز (اے آر جی) کی تعداد 2014 میں 1350 سے بڑھ کر 2023 میں 1382 ہو گئی۔
- ضلع وار بارش مانیٹرنگ اسکیم (ڈی آر ایم ایس) اسٹیشنوں کی تعداد 2014 میں 3955 سے بڑھ کر 2023 میں 5896 ہوگئی۔
میک ان انڈیا پہل
- آئی ایم ڈی 1958 میں دیسی رڈار کے ساتھ شروع ہونے والی دیسی ٹیکنالوجی کی ترقی میں سب سے آگے ہے، اور 1983 سے اسرو کے تعاون سے ہندوستانی سیٹلائٹ پروڈکٹس۔ 2000 سے خودکار ویدر اسٹیشن، 2010 سے ڈوپلر ویدر رڈار، کامن الرٹنگ پروٹوکول I19، 2019 آئی ایم ڈی سے پیشن گوئی پر مبنی، 2022 سے متحرک جامع رسک اٹلس۔
فضیلت کی میراث
اب جیسا کہ موسمیات کا محکمہ( آئی ایم ڈی) اپنی 150 ویں سالگرہ منا رہا ہے، ہندوستان کی ترقی اور حفاظت کی بنیاد کے طور پر اس کی میراث ناقابل تردید ہے۔ موسمیاتی تحقیق سے لے کر جدید ترین ٹکنالوجی کو اپنانے تک،آئی ایم ڈی مسلسل ترقی کرتا رہا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی خدمات آب وہوا کی تبدیلی کے دور میں متعلقہ اور مؤثر رہیں اور موسم کی غیر متوقعیت میں اضافہ ہو۔ جدت طرازی اور خدمات کے تئیں اپنی غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ،آئی ایم ڈی ملک کی ترقی اور لچک کا ثبوت ہے۔
حوالہ جات
Annual Report: https://metnet.imd.gov.in/phps/imdweb_imdarep.php
https://mausam.imd.gov.in/event/curtain_raiser_2025.php
Achievements in Last Decade PDF: https://mausam.imd.gov.in/event/curtain_raiser_2025.php
https://mausam.imd.gov.in/responsive/imdBroucher.php
https://blog.mygov.in/editorial/celebrating-150-years-of-excellence-a-journey-of-the-india-meteorological-department/
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1990555
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2092716
پی ڈی ایف کو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
********
( ش ح ۔ ش م ۔ م ا )
UNO: 5211
(Release ID: 2092888)
Visitor Counter : 11