وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 بحریہ کی مشرقی کمان نے‘ڈیر اسکوائر’ موٹر سائیکل مہم کا آغاز کیا


یہ مہم آئی این ایس رن وجے کی 37ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے

Posted On: 13 JAN 2025 7:30PM by PIB Delhi

 وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ، چیف آف اسٹاف، ہیڈکوارٹرز مشرقی بحری کمان نے 13 جنوری 2025 کو وشاکھاپٹنم سے ایودھیا کے لیے موٹر سائیکل مہم ‘ڈیر اسکوائر’ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ، رئیر ایڈمرل سشیل مینن بھی موجود تھے۔ فلیگ آف کے دوران، چیف آف اسٹاف نے ریلی کے شرکاء کو سڑک کی تمام حفاظت کے تدابیر پر عمل کرنے اور ذمہ داری کے ساتھ ڈرائیو کرنے کی تلقین کی۔

یہ ریلی آئی این ایس رن وجے کی جانب سے  میسرز بجاج پلسر کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ریلی اڈ یشہ، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش ریاستوں سے گزرے گی اور اس کا اختتام ڈوگرا رجمنٹل سینٹر، ایودھیا میں ہوگا۔

یہ اقدام جہاز کی 37ویں سالگرہ کی تقریبات کے طور پر کیا جا رہا ہے اور بھارتی فوج کے ڈوگرا رجمنٹ کے ساتھ گہری وابستگی کو فروغ دیتا ہے، جو جوائنٹ مین شپ کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ مہم نیول اسٹاف کے سربراہ کے پیغام ‘ذہنی صحت اور تندرستی’ پر بھی عمل کرے گی، افراد کو جذباتی بہبود اور لچک کو ترجیح دینے کی ترغیب دے گی۔ ریلی اسکولوں اور کالجوں میں آگاہی مہم کے ذریعے بھارت کے با وقاربحری وراثت کو نمایاں کرے گی تاکہ نوجوان ذہنوں کو وسعت دی جا سکے۔ اس کے علاوہ، مہم ٹیم ورک اور یگانگت کے اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے مہم جوئی کے جذبے کو فروغ دیتی ہے اور سڑک پرچلنے کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے پیغام کو فروغ دیتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)GYTQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(5)XU7V.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)XXLY.jpg

*****************

ش ح۔ ع و۔ ش ب ن

 (U: 5190)


(Release ID: 2092705) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Bengali