وزارت دفاع
دیسی طور پر تیار کردہ تیسری نسل کے ٹینک شکن فائر اینڈ فارگیٹ گائیڈڈ میزائل ’ناگ ایم کے 2‘ کے فیلڈ جائزے کی آزمائشیں کامیاب
Posted On:
13 JAN 2025 7:20PM by PIB Delhi
حال ہی میں پوکھرن فیلڈ رینج میں بھارتی فوج کے سینئر افسران کی موجودگی میں تیسری نسل کے ٹینک شکن فائر اینڈ فارگیٹ گائیڈڈ میزائل ناگ ایم کے 2 کے فیلڈ جائزے کی آزمائشیں کامیابی سے مکمل کی گئیں۔ تینوںفیلڈ آزمائشوں کے دوران میزائل سسٹم نے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم رینج کے تمام اہداف کو تباہ کر دیا اور اس طرح اس کی فائرنگ رینج کی تصدیق کی گئی۔
ناگ میزائل کیریئر ورژن -2 کا بھی فیلڈ جائزہ لیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ اب مکمل ہتھیاروں کا نظام بھارتی فوج میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ناگ ایم کے 2 کے مکمل ہتھیار وں کے نظام کے کامیاب فیلڈ ایویلیوایشن ٹرائل پر ڈی آر ڈی او، بھارتی فوج اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔
محکمہ دفاع کے سکریٹری آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے میزائل کو بھارتی فوج میں شامل کرنے کے لیے تیار کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کی کوششوں کی ستائش کی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5179
(Release ID: 2092616)
Visitor Counter : 17