سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال کے دور دراز علاقہ میں نئی رصد گاہ سے فلکیات میں اہم تعاون ملنے کی امید

Posted On: 13 JAN 2025 12:39PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزارت کا خود مختار ادارہ  ایس این بوس سینٹر فار بیسک سائنسز (ایس این بی سی بی ایس) نے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع کے گارپانچاکوٹ علاقے میں پنچیٹ ہل پر ایک ننئی رصدگاہ (ابزربیٹری)قائم کیا ہے۔ یہ رصدگاہ سائنسی مشاہدات میں اہم کردار ادا کرے گی، خاص طور پر فلکیاتی باڈی  کے مشاہدے، طلباء کو دوربینوں کا استعمال سیکھنے اور ڈیٹا ریکارڈ کرنے کی تربیت فراہم کرنے، فلکیاتی تحقیق میں قومی اور بین الاقوامی تعاون پیدا کرنے میں مدد دے گی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ طولانی فرق کو پر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

رصدگاہ جو زمین کی سطح سے 600 میٹر کی بلندی پر اور تقریباً 86؍ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع ہے، نہ صرف مشرقی  ہندوستان بلکہ دنیا میں بھی ایک اہم رصدگاہ ہوگی۔ 86 ڈگری  مشرقی طول بلد کے ساتھ جو شمال میں آرکٹک سمندر سے لے کر جنوب میں انٹارکٹیکا تک پھیلا ہوا ہے،اس علاقہ میں بہت کم رصدگاہیں واقع ہیں۔ یہ رصدگاہ اس خلا کو پُر کرے گی۔ معروف فلکیاتی فزکس دان اور اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ چند منٹ سے چند گھنٹوں تک جاری رہنے والے عبوری فلکیاتی مظاہر کو مشاہدہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کے تمام طول بلد پر اچھی رصدگاہیں ہوں۔ اس لیے پنچیٹ رصدگاہ کو حکمت عملی کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

ایس این بوس سینٹر نے رصد گاہ کو چلانے اور وسائل کے اشتراک کی مشترکہ ذمہ داری کے لیے سدھو کانو برسا یونیورسٹی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

ایس کے بی یونیورسٹی میں ورچوئل افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایس این بوس سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنوشری سہا داس گپتا نے کہا کہ یہ مرکز کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ یہ مرکز مشاہداتی فلکیات کے علم کے میدان میں اہم شراکت کرنے کے قابل ہو گا۔

شری وشواجیت سہائے، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے مالیاتی مشیرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے  کہا کہ ایک رصد گاہ ہمیشہ اپنے اردگرد میں اپنا ایکو سسٹم بناتی ہے اور پنچیٹ آبزرویٹری بھی اس وعدے کی پاسداری کرتی ہے۔

ایس کے بی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پبیترا کمار چکربرتی نے کہا کہ پرولیاجسے مغربی بنگال کا ایک پسماندہ ضلع سمجھا جاتا ہے،وہاں پر  اس معیار کی ایک رصد گاہ یونیورسٹی کے طلباء کی حوصلہ افزائی کا ایک بڑا ذریعہ ہو سکتا ہے۔

یہ کام جس میں ایس این بی این سی بی ایس کے محکمہ فلکیاتی فزکس کے ڈاکٹر رام کرشن داس، ڈاکٹر سمن منڈل اور ڈاکٹر تاپاس باگ تینوں شامل تھے، 2018 میں اراضی کے رسمی حصول کے بعد شروع ہوا۔ ان کا کام سائٹ کی خصوصیات کا تعین کرنا، فلکیاتی ‘اسیئننگ’ اور موسمی پیرامیٹرز کا تعین کرنا اور سائنسی مشاہدات کے لیے 14 انچ کا دوربین نصب کرنا شامل تھا۔

ایس این بی سی بی ایس کی گورننگ باڈی کے چیئرمین ڈاکٹر بی این جگتاپ، رگھوناتھ پور کے ایس ڈی او شری وویک پنکج اور ایس این بی سی بی ایس کے سائنسدانوں نے رصد گاہ کے ورچوئل کے ساتھ ساتھ سائٹ کے افتتاح میں بھی حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R66K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D80K.jpg

************

U.No:5147

ش ح۔م ع ن،ف ر


(Release ID: 2092442) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil