وزارت دفاع
چھٹی اسکارپین آبدوز‘وگھشیر’ کی ترسیل
Posted On:
09 JAN 2025 8:30PM by PIB Delhi
پروجیکٹ 75 کلاس کی چھٹی آبدوز وگھشیری کو لازمی سمندری مشقوں کی کامیاب تکمیل کے بعد 09 جنوری 2025 کو ہندوستانی بحریہ کے حوالے کردیاگیا۔ آبدوز کو 22 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا اور 23 دسمبرسے اس کی سمندری ٹرائل شروع ہوئی تھی۔
اس آبدوز کو مزاگاؤں ڈوک شپ بلڈرس لمٹیڈممبئی نے نیول گروپ، فرانس کے تعاون سے بنایا ہے۔ اسے پروجیکٹ 75 کی تکمیل کے موقع پر شامل کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے تحت ہندوستانی بحریہ کے لیے چھ جدید ترین آبدوزیں کامیابی کے ساتھ تیار کی گئیں۔
***********
U.No:5146
ش ح۔م ع ن،ف ر
(Release ID: 2092425)
Visitor Counter : 18