سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی دہلی-این سی آر میں مقیم ڈوگرہ  کنبوں سے بات چیت


اکیسویں صدی کا ہندوستان کے مستقبل کا ویژن کے ساتھ روایتی ڈوگرہ میراث کو ہم آہنگ کرنے پر زور دیتا ہے

سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سنگھ چھوٹے بچوں کو اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کو تلاش کرنے کی ترغیب دی

‘جامنی انقلاب’- لیوینڈر مشن خطے کی موروثی صلاحیت کی ایک مثال ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈوگری کو 2014 کے بعد سرکاری زبان کا درجہ ملا اور اس کا کریڈٹ پی ایم مودی کو جاتا ہے: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 12 JAN 2025 9:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسزاور وزیر مملکت برائے پی ایم او ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج دہلی این سی آر میں مقیم ڈوگرہ  کنبوں کے ساتھ دہلی میں واقع ‘ڈوگرہ ویلفیئر ایسوسی ایشن’کے زیر اہتمام ایک غیر رسمی ملاقات میں۔

بات چیت کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے روایتی ڈوگرہ وراثت کو 21ویں صدی کے ہندوستان کے مستقبل کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوان طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سرکاری ملازمتوں سے آگے اپنے کریئر کی خواہشات کو وسیع کریں، اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کی اہمیت پر زور دیں۔ ہمیں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانا چاہیے اور ترقی پسند ذہنیت کو اپنانا چاہیے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت  نے ہندوستان  کو جدت کی راہ پر گامزن کیا ہے، جس سے ٹیکنالوجی کو مزید قابل رسائی اور  سینٹرلائزڈبنایا گیا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018D4N.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جامنی انقلاب پر روشنی ڈالی اور اس کی تبدیلی کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے لیوینڈر کی کاشت کی کامیابی کی کہانی کا اشتراک کیا، جس میں اعلیٰ معاوضہ دینے والے کارپوریٹ کرداروں کے پیشہ ور افراد کو اس منصوبے میں منتقل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے اہم اقتصادی مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ اس کامیابی کو وزیر اعظم مودی نے ‘من کی بات’ پروگرام میں تسلیم کیا ہے۔

وزیر  موصوف نے کھادی کی برآمدات کے ذریعے حاصل کیے گئے سنگ میل کا بھی حوالہ دیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ غیر استعمال شدہ ثقافتی اور اقتصادی وسائل کو تلاش کریں۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کی کاروباری سرگرمیوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبہ اب قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FCRK.jpg

خلائی شعبے کی نجکاری کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سیٹلائٹ لانچ کرنے اور تکنیکی اختراع کو آگے بڑھانے میں اسٹارٹ اپس کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا-‘‘ہمارے بچوں کو موقع اور اختراع کے اس دور کو اپنانا چاہیے - انہیں  اس سے محروم نہیں ہونا چاہیے’’۔

2014 کے بعد ڈوگری کوزبان کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کرنے پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فخر کا اظہار کیا اور اس اہم ثقافتی سنگ میل کا سہرا وزیر اعظم مودی کو دیا۔ انہوں نے ڈوگرہ برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے اپنے ورثے  پر مفتخر ہوں۔

اس  موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ہمہ جہتی شخصیت  کا جشن بھی منایا، ایک مقبول ریڈیو ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر ان کے ابتدائی دنوں اور بطور صحافی ان کے تعاون کو یاد کیا گیا۔ حاضرین نے ان کے حوصلے اور خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا، بہت سے لوگوں نے ان کی متاثر کن موجودگی پر اظہار تشکر کیا۔

تقریب کا اختتام ڈوگرہ  کنبوں میں جدت کو اپنانے اور ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حصہ ڈالنے کے لیے فخر کے نئے احساس اور حوصلہ افزائی کے ساتھ ہوا۔

***********

 ش ح – ظ ا -ش ب ن

U.No. 5137


(Release ID: 2092385) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi