سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کی میزبانی کی، ان پر زور دیاکہ وہ وکست بھارت کی خاطر آئیڈیاز کو حقیقت میں ڈھالیں


وزیر موصوف نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کمائی اور اسٹارٹ اپس کی خاطر علاقائی وسائل کو تلاش کرنے پر ابھارا

وزیر موصوف نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اسٹارٹ اپس کو اپنانے  پر زور دیا، انھوں سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی

Posted On: 12 JAN 2025 3:51PM by PIB Delhi

 سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارتھ سائنسز اور پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے زیر اہتمام جاری ’’نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025‘‘ کے موقع پر جموں و کشمیر اور لداخ کے تقریبا 100 طلبہ کے ایک گروپ کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس گفت و شنید کا مقصد نوجوان شرکاکو ایک پلیٹ فارم کے طور پر اس فیسٹیول کا فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینا تھا تاکہ وہ اپنے اختراعی خیالات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے مطابق وکست بھارت کی تعمیر کے لیے قابل عمل اقدامات میں ڈھال سکیں۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاش اور اسٹارٹ اپس کے مواقع کے لیے علاقائی وسائل تلاش کریں۔ انھوں نے بھارت کے ترقیاتی سفر کو تشکیل دینے میں نوجوانوں پر مبنی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025 جیسے پروگرام نوجوانوں کو ایک بے نظیر قومی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں، امنگوں اور توانائی کو وکست بھارت کی سمت میں ٹھوس کردار ادا کرسکیں۔

وزیر موصوف نے طلبہ کے جوش و خروش اور مصروفیت کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی شرکت جموں و کشمیر اور لداخ کی بدلتی ہوئی رفتار کی عکاسی کرتی ہے۔ ان خطوں کے نوجوانوں کی شمولیت بھارت کی ترقی کی کہانی میں حصہ ڈالنے کے لیے ان کی امنگ کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آپ کے خیالات اور اقدامات نہ صرف آپ کی برادریوں بلکہ پورے ملک کے لیے تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوجوانوں میں جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے وزارت سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعہ کیے گئے متعدد اقدامات کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ان پروگراموں نے اسٹارٹ اپ کی ترقی کو فروغ دیا ہے ، خاص طور پر جموں و کشمیر میں ، جہاں نوجوان کاروباریوں نے اروما مشن کے تحت لیونڈر کی کاشت جیسے شعبوں میں قدم رکھا ہے۔ طلبہ کو ان کامیابیوں کی کہانیوں سے ترغیب حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وہ بائیو ٹیکنالوجی ، ایگری ٹیک اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں مواقع تلاش کریں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وزارت سائنس و ٹکنالوجی ان کے کاروباری عزائم کو پروان چڑھانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور اختراعی خیالات کو مؤثر منصوبوں میں تبدیل کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔

وزیر موصوف نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدت طرازی اور ٹکنالوجی کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کریں اور فیسٹیول میں اپنی شرکت کو ملک بھر کے متنوع نقطہ نظر سے وابستہ ہونے کے موقع کے طور پر استعمال کریں۔ انھوں نے کہاکہ کیسے اس طرح کے رابطے قومی یکجہتی، باہمی سمجھ اور مستقبل کے لیے مشترکہ وژن کو فروغ دیتے ہیں۔

عشائیہ میں شرکت کرنے والے طلبہ نے اپنی امنگوں کا تبادلہ کیا اور علاقائی اور قومی مسائل کو حل کرنے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان کے فعال نقطہ نظر کی تعریف کی اور انھیں یقین دلایا کہ ان کی صلاحیتوں اور امنگوں کو پروان چڑھانے میں حکومت کی طرف سے مسلسل تعاون جاری رہے گا۔

نئی دہلی میں 10 سے 12 جنوری کے دوران منعقد ہونے والا ’’نیشنل یوتھ فیسٹیول 2025‘‘ بھارتی نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیت کا جشن ہے۔ یہ نوجوان رہنماؤں کے لیے اپنے خیالات کی آواز اٹھانے، قومی ترقی کے حل پر تعاون کرنے اور ترقی کے بھارت کے اجتماعی وژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک متحرک فورم کے طور پر کام کرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا یہ قدم پورے خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا غماز ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ یہ نوجوان عالمی رہنما کے طور پر بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5122


(Release ID: 2092268) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil