کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوب مشرقی کول فیلڈزلمیٹیڈ نے سبکدوشی کے بعد والے فوائد سے متعلق سیل کا آغاز کیا


افراد پر مرکوز یہ اقدام، ریٹائرمنٹ کے بعد فوائد کے لیے واحد ونڈو کے طور پر کام کرے گا

Posted On: 12 JAN 2025 12:24PM by PIB Delhi

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے چھتیس گڑھ میں قائم ذیلی ادارے، جنوب مشرقی  کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے سبکدوشی کے بعد والے فوائد کے ایک مخصوص سیل (پی آر بی)  کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی ایل کی اپنے سبکدوش ملازمین کی فلاح و بہبود اور سہولت کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OLOA.jpg

پی آر بی سیل، جو کہ ایک واحد ونڈو کے طور پر کام کرتا ہے، مختلف پوسٹ ریٹائرمنٹ خدمات کو ایک ہی چھت کے نیچے یکجا کرتا ہے، جس سے سبکدوش ملازمین کے لیے عمل کو ہموار کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے، ریٹائرڈ افراد کو پینشن، پروویڈنٹ فنڈز، طبی سہولتیں اور دیگر فوائد سے متعلق امور کے حل کے لیے مختلف محکموں—جیسے عملے، فنانس، اور میڈیکل—سے رابطہ کرنا پڑتا تھا۔ یہ منتشر طریقہ اکثر تاخیر، غلط فہمی، اور ریٹائرڈ افراد کے لیے غیر ضروری دباؤ کا سبب بنتا تھا۔

نیا پی آر بی  سیل ان مسائل کا حل پیش کرتا ہے، جہاں ریٹائرڈ ملازمین اپنے تمام پوسٹ ریٹائرمنٹ فوائد اور خدمات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سیل میں پرسنل، فنانس، اور میڈیکل جیسے اہم محکموں کے افسران کی موجودگی کے ساتھ، ریٹائرڈ افراد کو ان کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کی یقین دہانی کر سکتے ہیں۔

پی آر بی سیل کے اہم فوائد:

تمام خدمات کے لیے واحد ونڈو پی آر بی: یہ سیل سبکدوش افراد کے لیے ایک واحد ونڈو کے طور پر کام کرے گا، جہاں وہ اب معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔

ہموار عمل: تمام پوسٹ ریٹائرمنٹ فوائد  سے منسلک خدمات ایک چھت کے نیچے دستیاب ہیں، جس سے ریٹائرڈ افراد کو مختلف محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

فوری حل: مخصوص عملہ تیز تر ردعمل اور بہتر سروس کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

اس موقع پر ایس ای سی ایل کے چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پریم ساگر مشرا نے کہا کہ پی آر بی  سیل کا آغاز ہماری سبکدوش افرادی قوت  کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری پختہ وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور یہ ان کی قیمتی خدمات کو تسلیم کرنے اور پوسٹ ریٹائرمنٹ تجربے کو آسان بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

اس موقع پر عملے کے ڈائریکٹر برانچی داس نے کہا: ’’سبکدوشی کے بعد والے فوائد سے جڑا یہ سیل، ایس ای سی ایل میں چند ماہ پہلے شروع کیے گئے ’مشن تعلق‘ کو مزید مضبوط کرے گا، جس کا مقصد ہمارے متعلقہ فریقین اور عوام کے ساتھ بہتر بات چیت اور ہم آہنگی حاصل کرنا ہے۔‘‘

یہ انقلابی اقدام کول انڈیا لمیٹڈ میں ایک معیار قائم کرتا ہے جو لمیلڈ کی ملازمین پر مرکوز علمیات میں ایس ای سی ایل کی قیادت کو اجاگر کرتا ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5117


(Release ID: 2092216) Visitor Counter : 60
Read this release in: English , Hindi , Tamil