مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے گونا ہیڈ پوسٹ آفس اور پاسپورٹ سیوا کیندر کی توسیعی عمارت کا افتتاح کیا
Posted On:
12 JAN 2025 7:53AM by PIB Delhi
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے 11 جنوری 2025 کو گونا ہیڈ پوسٹ آفس اور پاسپورٹ سیوا کیندر (پی او پی ایس کے) کی نئی توسیع شدہ عمارت کا افتتاح کیا، یہ عمارت 1154 مربع فٹ کے رقبے میں 43.18 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے محکمہ ڈاک کی تاریخ اور اہمیت، سوکنیا سمردھی یوجنا، ٹیکنالوجی پر مبنی انڈیا پوسٹ ادائیگی بینک کے ساتھ ساتھ محکمہ کی مکمل ٹیکنالوجی پر مبنی جدید کاری سمیت آنے والے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ مرکزی وزیر نے محکمہ ڈاک کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے سال 2008 میں وزیر مملکت رہتے ہوئے ان کے ذریعہ محکمہ ڈاک کی تبدیلی کا ذکر کیا۔
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر ذریعہ نئے پوسٹ آفس اور پاسپورٹ سیوا کیندر کا افتتاح
جناب گووند سنگھ راجپوت، عزت مآب وزیر خوراک، شہری تقسیم ، اور صارفین کے تحفظ ، حکومت مدھیہ پردیش، اور گونا کے انچارج وزیر، گونا اسمبلی کے ایم ایل اے، جناب پنالال شاکیہ اور جناب ونیت ماتھر، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، مدھیہ پردیش پوسٹل سرکل نے دیگر معززین کے ساتھ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
گونا ہیڈ پوسٹ آفس میں نیا پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر
انڈیا پوسٹ کا یہ اہم قدم وسیع ڈاک نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضروری خدمات کو شہریوں کے قریب لانے کے حکومت کے وژن کے عین مطابق ہے۔ نئی عمارت کی توسیع بغیر کسی رکاوٹ کے اور شہریوں پر مرکوز موثر خدمات کو یقینی بنائے گی، جس سے رہائشیوں کو اپنی ضروریات کے لیے طویل فاصلے تک سفر کرنے کی ضرورت میں کمی آئے گی۔
انڈیا پوسٹ اپنی خدمات کو وسعت دینے اور شہریوں کے لیے رسائی کو بہتر بنانے، قوم کی تعمیر اور عوامی بہبود میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
سوشل میڈیا لنکس:
https://x.com/jm_scindia/status/1878076654364299747?s=46&t=fWe58YTSN5-w4btYDUOJhw
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ن م (
5116
(Release ID: 2092213)
Visitor Counter : 33