شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ہندوستان نے شماریات کے لیے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس پر ماہرین کی اقوام متحدہ کی کمیٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی
Posted On:
11 JAN 2025 1:27PM by PIB Delhi
ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ،ہندوستان نے شماریات کے لیے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس کے ماہرین کی اقوام متحدہ کی باوقار کمیٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی ہے۔باضابطہ شماریات کے لئے بِگ ڈیٹا اینڈ ڈیٹا سائنس پر اقوام متحدہ کی ماہرین کی کمیٹی (یواین-سی ای بی ڈی) کو بگ ڈیٹا کے فوائد اور چیلنجوں کی مزید چھان بین کرنے کے لیے تشکیل دیاگیا تھا، جس میں پائیدار ترقی کے اہداف کی نگرانی اور رپورٹنگ کی صلاحیت بھی شامل ہے۔
ماہرین کی اس کمیٹی میںہندوستان کی شمولیت ایسے اہم وقت میں ہوئی ہے، جب ہندوستان نے حال ہی میں ایکعرصے کے بعد اقوام متحدہ کی شماریاتی کونسل کی رکنیت سنبھالی ہے۔ ماہرین کی کمیٹی میں ہندوستان کی شمولیت ملک کے شماریاتی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔ کمیٹی کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستان سرکاری شماریاتی مقاصد کے لیے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس کو استعمال کرنے میں عالمی معیارات اور طریقوں کو تشکیل دینے میں تعاون کرے گا۔ یہ سنگ میل عالمی شماریاتی برادری میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قد کی نشاندہی کرتا ہے اور باخبر فیصلہ سازی کے لیے اعداد و شمار اور ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کے اس کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔
ماہرین کی کمیٹی میں ہندوستان کی فعال شمولیت ، ڈیٹا انوویشن لیب کا قیام اور ڈیٹا کے متبادل ذرائع کی تلاش جیسے سیٹلائٹ کی تصویر کشی اور پالیسی سازی کے لیے مشین لرننگ سمیت اس کے اہم اقدامات کو اجاگر کرے گی۔ اس عالمی فورم میںتعاون کرنے کا موقع ہندوستان کو اس شعبے میں بڑے کھلاڑی کے طور پر ہونے کا عکاس ہے۔ ماہرین کی کمیٹی میں رکنیت ہندوستان کے لیے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس میں اپنی گھریلو پیشرفت کو بین الاقوامی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا ایک اسٹریٹجک موقع ہے، جو ڈیٹا ڈومین میں تبدیلی کے اقدامات کی قیادت کرنے کی ملک کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کی پیداوار اور ترسیل میں انقلاب برپا کرنا۔ غیر روایتی ڈیٹا ذرائع جیسے آئی او ٹی، سیٹلائٹ امیجری، اور نجی شعبے کے ڈیٹا اسٹریمز کو یکجا کرکے، ہندوستان کا مقصد اپنے شماریاتی عمل کو جدید بنانا، تخمینوں کی درستگی کو بڑھانا، اور پالیسی کی تشکیل اور حکمرانی کے لیے اہم ڈیٹا کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ مصروفیت ہندوستان کی درج ذیل جاری کوششوں کی تکمیل کرے گی:
شماریاتی پیداوار کو منظم کرنا: ڈیٹا کی دستیابی میں وقت کے وقفے کو کم کرنے کے لیے ڈیٹا یکجا کرنے، پروسیسنگ اور تجزیہ میں اختراعات کو فروغ ۔
فیصلہ سازی میں بہتر ی : اہم سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازوں کو ثبوت پر مبنی فیصلوں کے لیے حقیقی وقت کی بصیرت فراہم کرنا۔
بین الاقوامی تعاون کو فروغ : مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار شماریاتی فریم ورک بنانے کے لیے عالمی بہترین طریقوں سے سیکھتے ہوئے ہندوستان کی مہارت کا اشتراک ۔
ہندوستان کی باضابطہ شماریات کے لیے بِگ ڈیٹا اور ڈیٹا سائنس پر ماہرین کی کمیٹی میں شمولیت شماریاتی پیداوار اورترسیل میں انقلاب لانے کی سمت میں ایک قدم ہے، جو بالآخر ایک زیادہ لچکدار اور ڈیٹا سے باخبر دنیا میں اپنا تعاون دے گا ۔ ملک کے لئے یہ اعتراف اعداد و شمار سے چلنے والی پیشرفت اور پائیدار ترقی کے لیے اس کی وابستگی کو تقویت دیتے ہوئے عالمی شماریاتی طریقوں پر اثر انداز ہونے کی ہندوستان کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔
*****
ش ح- م ش
U. 5101
(Release ID: 2092093)
Visitor Counter : 19