خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پنجاب ٹماٹر کی پیداوار اور پیسٹ مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا: ایس رونیت سنگھ بٹّو
مرکزی وزیر نے راج پورہ میں ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ پلانٹ کا دورہ کیا
Posted On:
10 JAN 2025 5:59PM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (جی او آئی)، پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی (پی اے یو)، پنجاب ایگرو انڈسٹریز کارپوریشن اور ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ (ایچ یو ایل)، پنجاب میں ٹماٹر کی پیداوار اور پیسٹ مینوفیکچرنگ کو بڑھانے کے لیے مشترکہ بات چیت کرنے کی خاطر تیار ہیں۔ راج پورہ میں ہندوستان یونی لیور پلانٹ کے اپنے دورے کے دوران، ریلوے اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے مرکزی وزیر مملکت ایس رونیت سنگھ بٹّو نے پنجاب کے کسانوں کو بین الاقوامی معیار کے ٹماٹر اگانے اور اس کے بعد ٹماٹر پیسٹ تیار کرنے کے قابل بنانے کے لیے ان حصص داروں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
راج پورہ میں ایچ یو ایل پلانٹ کو کیچپ کی پیداوار کے لیے سالانہ 11,423 میٹرک ٹن ٹماٹر پیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن فی الحال صرف 50 میٹرک ٹن پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے۔ جناب سنگھ نے پنجاب کے کسانوں کو ٹماٹر کی کاشت کرنے کے قابل بنانے کے لیے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے والے ہائبرڈ ٹماٹر کے بیج تیار کرنے کی خاطر پی اے یو لدھیانہ کو شامل کرنے کی تجویز پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ آج، کمپنیاں پورے ہندوستان سے پیسٹ خرید رہی ہیں، پنجاب کل ضرورت کا صرف 2 فیصد فراہم کر رہا ہے۔ اگر کسانوں کو مناسب قیمت کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے تو وہ پنجاب میں ٹماٹر کی پیداوار کیوں نہ کریں؟ ریاست پہلے ہی ہندوستان میں بہترین رنگ والے معیاری ٹماٹر تیار کرتی ہے، جیسا کہ ایچ یو ایل راج پورہ نے تصدیق کی ہے۔
پلانٹ کے دورے کے دوران، مرکزی وزیر نے ایچ یو ایل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مقامی خریداری میں اضافہ کرے، تاکہ پنجاب کے کسانوں کو اس سہولت سے فائدہ ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند پنجاب کے کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ سنگھ نے مزید سوال کیا کہ ’’اگر مہاراشٹر اتنی بڑی مقدار میں ٹماٹر پیسٹ تیار کر سکتا ہے تو پنجاب کیوں نہیں؟‘‘
اس پہل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ پنجاب میں کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے صحیح رہنمائی اور تعاون کے پیش نظر ٹماٹر کی پیداوار اور پروسیسنگ میں رہنما بننے کی ریاست کی صلاحیت کا اعادہ کیا۔
اس دورے میں ممتاز عہدیداروں نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر پریتی یادو (ڈپٹی کمشنر، پٹیالہ)، ڈاکٹر نانک سنگھ (ایس ایس پی پٹیالہ)، ڈاکٹر جے پی ڈونگارے (ڈپٹی ایگریکلچرل مارکیٹنگ، ایم او ایف پی آئی)، جناب دیب ناتھ گوہا (سائٹ ڈائریکٹر، ایچ یو ایل)، جناب راکیش جھا (ٹیکنالوجی ہیڈ، ایچ یو ایل) اور چرنجیت سنگھ (پلانٹ منیجر، ایچ یو ایل) کے نام شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ م ر
Urdu No. 5079
(Release ID: 2091883)
Visitor Counter : 22