کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت کوچی میں سمندری معدنیاتی بلاکس کی نیلامی پر کل روڈ شو کا اہتمام کرے گی

Posted On: 10 JAN 2025 5:58PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سمندری معدنیات کی صلاحیت کو تلاش کرنے کے لیے ایک اہم پہل کے طور پر کانوں کی وزارت 11 جنوری 2025 کو کوچی ، کیرالہ میں ایک روڈ شو کا اہتمام کرے گی۔ یہ تقریب ، جو ملک کے آف شور ایریا منرل بلاکس کی پہلی ای-نیلامی کی نمائش کرے گی ، ہندوستان کے خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ)کے غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لانے کی سمت میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔

اس تقریب کی صدارت حکومت ہند کی وزارت کانکنی کے سیکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ کریں گےاور حکومت کیرالہ کے صنعتوں کے محکمے کے پرنسپل سیکریٹری جناب اے پی ایم محمد حنیش، دیگر ممتاز شخصیات اور صنعت کے ماہرین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ کان کنی ، سیمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی سرکردہ کمپنیوں کے حصہ لینے کی توقع کے ساتھ ، یہ تقریب اقتصادی نمو اور ترقی کے نئے مواقع کو کھولنے کا وعدہ کرتی ہے۔

کلیدی اجلاسوں میں ایس بی آئی سی اے پی ایس ، ایم ایس ٹی سی اور جی ایس آئی کی طرف سے پریزنٹیشنز شامل ہوں گی۔ ایس بی آئی سی اے پی ایس نیلامی کے فریم ورک کے بارے میں تفصیل سے بتائے گا ، جس میں ٹینڈر کی ضروریات اور شرکت کے رہنما خطوط کو اُجاگر کیا جائے گا۔ ایم ایس ٹی سی اپنے جدید ترین ای-نیلامی پلیٹ فارم کی نمائش کرے گا ، جسے ایک شفاف اور مؤثر بولی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جی ایس آئی سمندری معدنیاتی بلاکس کی وسائل کے امکانات کے بارے میں بصیرت پیش کرے گا ، جس میں کیرالہ کے ساحل سے دور شناخت کیے گئے تین بلاکس پر روشنی ڈالی جائے گی ، جو ریاست کے بنیادی ڈھانچے اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں کے لیے اہم تعمیراتی ریت سے مالا مال ہیں۔

یہ روڈ شو 28 نومبر 2024 کو کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعے سمندری معدنیاتی بلاکس کے لیے ہندوستان کی ای-نیلامی کی پہلی قسط کے آغاز کے بعد ایک بڑی پہل کا حصہ ہے۔ اس قسط میں کل 13 بلاکس پیش کیے جا رہے ہیں:

  • کیرالہ کے ساحل سے دور3 بلاک
  • گجرات سے دور 3 بلاک
  • انڈمان اور نکوبار جزائر میں7 بلاکس

ای-نیلامی اگست 2023 میں سمندری معدنیاتی علاقے(ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن)ایکٹ ، 2002 میں ترامیم سمیت اہم اصلاحات کے بعد کی گئی ہے۔ ان تبدیلیوں نے پولی میٹالک نوڈلز ، چونے کی مٹی اور تعمیراتی ریت جیسے سمندری وسائل کی تلاش میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مسابقتی ، شفاف عمل متعارف کرایا ہے۔

کانکنی کی وزارت صنعت کے قائدین ،سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کو اس اہم روڈ شو میں شرکت کرنے اورسمندری معدنیات کی تلاش میں بے پناہ مواقع دریافت کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ بلاک کی تفصیلات اور بولی کی شرائط سمیت نیلامی کے بارے میں جامع تفصیلات ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں: https://www.mstce Commerce.com/auctionhome/mlcln

********

ش ح۔ا ک۔ن ع

U-5078


(Release ID: 2091880) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi