جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے مالی سال2023-24 کے لیے ایم او یو کی کارکردگی میں ‘‘بہترین’’ درجہ بندی حاصل کی

Posted On: 10 JAN 2025 10:01AM by PIB Delhi

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) نے مالی سال24-2023 کے لیے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) کے تحت  اپنی کارکردگی میں‘بہترین’درجہ حاصل کیا ہے، جس میں اسے 100 میں سے 96 نمبر ملے ہیں۔ یہ کامیابی ایس ای سی آئی کی آپریشنل بہترین کارکردگی اور کارپوریٹ گورننس کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی پختہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ہندوستان میں ایک اہم مرکزی عوامی شعبے کا ادارہ ہے جو قابل تجدید توانائی (آر ای)کی صلاحیت کے ترقی اور توسیع میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی کل پیداوار کی صلاحیت 31 دسمبر 2024 تک 73 گیگا واٹ سے زیادہ ہے۔ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ملک کا اہم قابل تجدید توانائی عملدرآمد ایجنسی(آر ای آئی اے) ہے جو موسمیاتی مقاصد کو پورا کرنے اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

مالی سال24-2023 میں کمپنی نے اپنے سالانہ کاروبار میں 22.13 فیصد کی شاندار اضافہ حاصل کیا اور کل 42.935 بلین یونٹ کا کاروبار کیا۔ اس نے 13,135.80 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.91 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے 436.03 کروڑ روپے کا ٹیکس کے بعد منافع حاصل کیا جو 38.13 فیصد کی نمایاں ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔

حال ہی میں 30 اگست 2024 کو ایس ای سی آئی کو وزارتِ خزانہ کی جانب سے نورتن کا درجہ دیا گیا۔

********************

ش ح۔ م ع ن۔ع ن

U No.5052


(Release ID: 2091721) Visitor Counter : 16


Read this release in: Tamil , English , Hindi