ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جی آر اے پی پر سی اے کیو ایم ذیلی کمیٹی ،خطے میں ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوشش میں فوری اثر کے ساتھ پورے قومی راجدھانی خطہ دہلی (این سی آر)میں نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلے کی درخواست کی
Posted On:
09 JAN 2025 6:41PM by PIB Delhi
آج، دہلی میں اوسط ہو اکے معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی ) صبح سے ہی بڑھے ہوئے رحجان پر ہے اور شام چار بجے 350 کے نشان کو پار کر گیا ۔کیونکہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کے ذریعہ فراہم کردہ روز مرہ کا اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق یہ 357 تک پہنچ گیا ہے۔ دہلی کی بگڑتی ہوئی ہوا کے معیار کے تناظر میں، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن کی گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کی ذیلی کمیٹی نے آج ایک میٹنگ بلائی تاکہ ہوا کے معیار کے منظرنامے اور موسمیاتی حالات کی پیشن گوئیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اور ایئر کوالٹی انڈیکس آئی ایم ڈی ،آئی آئی ٹی ایم کے ذریعے دستیاب کرایا گیا ہے
دہلی کے اے کیو آئی کی سطح میں بڑھتے ہوئے رجحان کو نوٹ کرتے ہوئے، جی آر اے پی پر ذیلی کمیٹی نے اپنی آج کی میٹنگ میں، خطے میں ہوا کے معیار کے منظر نامے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے اشاریہ کی پیشین گوئیوں کا جائزہ لیا اور ذیل میں مشاہدہ کیا
دہلی کے ہوا کے معیار کا اشاریہ جو کہ 08.01.2025 کو 297 کے طور پر ریکارڈ کیا گیا تھا، نے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کا مظاہرہ کیا اور پرسکون ہواؤں اور دھند کے حالات کی وجہ سے 09.01.2025 کو شام 4:00 بجے 357 ریکارڈ کیا گیا۔
مزید برآں، آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشین گوئیاں بھی ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے دہلی کے اوسط اے کیو آئی کے خاص طور پر کچھ دنوں تک اس منفی رینج میں رہنے کا امکان ظاہر کرتی ہے۔
ہوا کے معیار کے مروجہ رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے، اور خطے میں ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے روکنے کی کوشش میں، ذیلی کمیٹی نے آج تمام اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جیسا کہ نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے مرحلے-تین کے تحت تصور کیا گیا ہے۔’پورے این سی آر میں فوری اثر کے ساتھ ہوا کا معیار (دہلی اے کیو آئی 401-450کے درمیان رہا )۔ یہ این سی آر میں پہلے سے نافذ نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے مراحل I اور دو کے تحت کارروائیوں کے علاوہ ہے۔ جی آر اے پی کے تحت اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے ذمہ دار مختلف ایجنسیوں بشمول این سی آر اور ڈی پی سی سی کے آلودگی کنٹرول بورڈز (پی سی بی ایس ) کو بھی اس مدت کے دوران جی آر اے پی کے مرحلہ I اور دو کے تحت کارروائیوں کے علاوہ نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے مرحلہ تین کے تحت کارروائیوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔
نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے مرحلہ تین کے مطابق ایک 9 نکاتی ایکشن پلان پورے این سی آر میں فوری اثر سے لاگو ہے۔ اس 9 نکاتی ایکشن پلان میں این سی آر اور ڈی پی سی سی کے آلودگی کنٹرول بورڈ سمیت مختلف ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کیے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدامات ہیں:
تعمیراتی اور مسمار کرنے کی سرگرمیاں:
ایک : پورے این سی آر میں سی اینڈ ڈی سرگرمیوں کا باعث بننے والی دھول پیدا کرنے/ فضائی آلودگی کے درج ذیل زمروں پر سخت پابندیاں نافذ کریں
کھدائی اور بھرنے کے لیے زمین کا کام بشمول بورنگ اور ڈرلنگ کے کام۔
ڈھیر لگانے کا کام۔
تمام مسماری کا کام۔
کھلی کھائی کے نظام کے ذریعے سیوریج لائن، پانی کی لائن، نکاسی آب اور بجلی کی تاریں وغیرہ بچھانا۔
اینٹوں اور اس کی چنائی ، بنائے جانے کا کام۔
آر ایم سی بیچنگ پلانٹ کا آپریشن۔
بڑے ویلڈنگ اور گیس کاٹنے کے آپریشن۔ تاہم، ایم ای پی کاموں (مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ) کے لیے ویلڈنگ کی معمولی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔
پینٹنگ، پالش اور وارنشنگ کا کام وغیرہ۔
سیمنٹ، پلاسٹر،دیگر کوٹنگز، سوائے معمولی اندرونی مرمت/ دیکھ بھال کے۔
ٹائلوں، پتھروں اور فرش کے دیگر سامان کو کاٹنا،پیسنا اور ٹھیک کرنا، سوائے معمولی اندرونی مرمت، دیکھ بھال کے کام ۔
سڑک کی تعمیر کی سرگرمیاں اور بڑی مرمت۔
سیمنٹ، فلائی ایش، اینٹیں، ریت، مو رنگ ، کنکریاں، پسے ہوئے پتھر وغیرہ کی مٹی پیدا کرنے والے مواد کی منتقلی، لوڈنگ،ان لوڈنگ پروجیکٹ سائٹس کے اندر،باہر کہیں بھی۔
کچی سڑکوں پر تعمیراتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت۔
مسمار کرنے والے فضلہ کی کوئی نقل و حمل۔
دو: تمام تعمیراتی سرگرمیاں، اوپر 1(ایک ) کے تحت درج فہرست کے علاوہ، جو نسبتاً کم آلودگی پھیلانے والی ہیں ،کم دھول پیدا کرنے والی ہیں، کو این سی آر میں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی، سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ رولز کی سخت تعمیل کے تحت، دھول روک تھام،کنٹرول کے اصول بشمول کمیشن کی وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات کی تعمیل شامل ہے۔
تین : تمام سی اینڈ سے متعلقہ سرگرمیاں، بشمول مندرجہ بالا 1(ایک ) کے تحت، صرف مندرجہ ذیل زمرہ جات کے منصوبوں کے لیے جاری رکھی جائیں گی، تاہم سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ رولز، دھول سے بچاؤ/کنٹرول کے اصولوں کی سختی سے تعمیل کے ساتھ مشروط ہے۔ کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات کے ساتھ:
ریلوے خدمات اور اسٹیشنوں کے منصوبے۔
میٹرو ریل خدمات اور اسٹیشنوں کے منصوبے۔
ہوائی اڈے اور انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینلز۔
قومی سلامتی، دفاع سے متعلق سرگرمیاں/ قومی اہمیت کے منصوبے۔
اسپتال،صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات۔
لکیری عوامی منصوبے جیسے ہائی ویز، سڑکیں، فلائی اوور، اوور پل، پاور ٹرانسمیشن/تقسیم، پائپ لائنز، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز وغیرہ۔
صفائی کے منصوبے جیسے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور پانی کی فراہمی کے منصوبے وغیرہ۔
ذیلی سرگرمیاں، جو کہ اوپر دیے گئے پروجیکٹ کے زمروں کے لیے مخصوص اور اس کی تکمیل کرتی ہیں۔
پورے این سی آر میں سٹون کرشروں کے کاموں کو بند کریں۔
پورے این سی آر میں تمام کان کنی اور اس سے وابستہ سرگرمیاں بند کر دیں۔
این سی آر ریاستی حکومتیں ، جی این سی ٹی ڈی دہلی اور گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے اضلاع میں بی ایس تین ،پٹرول اور بی ایس چار ڈیزل ایل ایم وی ایس ایز(4 پہیہ گاڑیوں) کے چلانے پر سخت پابندیاں عائد کرے گا۔
نوٹ: معذور افراد کو بی ایس تین پیٹرول ، بی ایس چار ڈیزل ایل وی ایس چلانے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ یہ خاص طور پر ان کے لیے اختیار کیے گئے ہوں اور صرف ان کے ذاتی استعمال کے لیے چلائے جائیں۔
جی این سی ٹی ڈی دہلی میں چلنے پر سخت پابندیاں عائد کرے گا - رجسٹرڈ ڈیزل سے چلنے والی میڈیم گڈز وہیکلز (ایم جی وی ایس ) کو بی ایس چار معیارات یا اس سے نیچے، دہلی میں، سوائے ان گاڑیوں کے جو ضروری سامان لے کر جاتی ہیں ، ضروری خدمات فراہم کرتی ہیں۔
جی این سی ٹی ڈی دہلی سے باہر رجسٹرڈ بی ایس چار اور اس سے نیچے ڈیزل سے چلنے والے ایل سی ویز (سامان کے کیریئر) کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا، سوائے ضروری اشیاء لے جانے والے ،ضروری خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے ۔
ایک : ریاستی حکومتیں این سی آر اور جی این سی ٹی ڈی میں لازمی طور پر اسکولوں میں کلاس پنجم تک کے بچوں کے لیے ’ہائبرڈ‘ موڈ میں یعنی فزیکل اور آن لائن دونوں موڈ میں (جہاں بھی آن لائن موڈ ممکن ہو) دہلی کے این سی ٹی کے علاقائی دائرہ اختیار میں اور گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے اضلاع۔)
دو: این سی آر کی ریاستی حکومتیں جماعت پنجم تک کے طلباء کے لیے’ہائبرڈ‘موڈ میں کلاسیں منعقد کرنے پر بھی غور کر سکتی ہیں جیسا کہ این سی آر کے دیگر علاقوں میں اوپر ہے۔
نوٹ: تعلیم کے آن لائن موڈ کو استعمال کرنے کا اختیار، جہاں بھی دستیاب ہو، طلباء اور ان کے سرپرستوں کے پاس ہوگا۔
ایک : جی این سی ٹی ڈی اور این سی آر کی ریاستی حکومتیں قومی راجدھانی دہلی اور گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے اضلاع میں عوامی دفاتر اور میونسپل باڈیز کے اوقات میں اضافہ کریں۔
دو: ریاستی حکومتیں این سی آر کے دیگر علاقوں میں عوامی دفاتر اور میونسپل باڈیز کے اوقات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔
مرکزی حکومت دہلی-این سی آر میں مرکزی حکومت کے دفاتر کے اوقات میں اضافہ پر فیصلہ لے سکتی ہے۔
مزید، سے اے کیو ایم ،این سی آر کے شہریوں پر زور دیتا ہے کہ وہ جی آر اے پی کو لاگو کرنے میں تعاون کریں اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں مذکور اقدامات پر عمل کریں۔ سٹیزن چارٹر آف سٹیز ایک اور دو کے تحت اقدامات کے علاوہ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ:
پیدل چلیں یا چھوٹی دوری کے لیے سائیکل استعمال کریں۔
صاف ستھرا سفر کا انتخاب کریں۔ کام یا پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے لیے سواری کا اشتراک کریں۔
لوگ، جن کی پوزیشنیں گھر سے کام کرنے کی اجازت دیتی ہیں، وہ گھر سے کام کر سکتے ہیں۔
کوئلہ اور لکڑی کو گرم کرنے کے لیے استعمال نہ کریں۔
گھر کے انفرادی مالکان بائیو ماس،لکڑی،ایم ایس ڈبلیو کو کھلے عام جلانے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی/دیگر عملے کو الیکٹرک ہیٹر بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
کاموں کو یکجا کریں اور دوروں کو کم کریں۔
جی آر اے پی (دسمبر، 2024) کے نظرثانی شدہ شیڈول کی مکمل تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور https://caqm.nic.in کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
******
ش ح ۔ ال
U-5044
(Release ID: 2091575)
Visitor Counter : 14