امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور  اور امداد باہمی   کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی


اتر پردیش کے سبھی سات  کمشنریٹس میں 31 مارچ 2025 تک نئے فوجداری قوانین کے 100فیصد  نفاذ کو یقینی بنائے جانے پر زور دیاگیا

اتر پردیش کے ہر ضلع میں ایک سے زیادہ فورنسک موبائل وین دستیاب ہونی چاہیے: وزیر داخلہ جناب امت شاہ

مجموعی زیرو  ایف آئی آر میں سے کتنی ایف آئی آر ریاستوں کو منتقل کی گئیں، اس بات کی باقاعدہ نگرانی ہونی چاہئے

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ ہر 15 دن میں تین نئے قوانین کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہفتے میں ایک بار تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ملاقات کریں گے

Posted On: 07 JAN 2025 8:41PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں اترپردیش میں پولیس، جیل، عدالتوں، استغاثہ اور فورنسک سے متعلق مختلف نئی دفعات کی موجودہ صورتحال اور نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل، بی پی آر اینڈ ڈی اور ڈائرکٹر جنرل، این سی آر بی سمیت وزارت داخلہ اور اتر پردیش حکومت کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

 

072A0534.JPG

میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران وزیر داخلہ   نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں لائے گئے تین نئے فوجداری قوانین  صرف  دینے کے لئے  نہیں ہیں بلکہ متاثرین پر مرکوز ہیں اور ان کا مقصد جلد انصاف کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر داخلہ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے فروری کے مہینے میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ان قوانین کو جلد از جلد ریاست میں مکمل طور پراس کے جلد نفاذ پر زور دیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اتر پردیش جیسی آبادی والی ریاست میں نئے فوجداری قوانین کے  100فیصد  نفاذ سے پورے ملک میں  ایک اچھا پیغام جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 31 مارچ 2025 تک اتر پردیش کے ساتوں کمشنریٹوں میں نئے فوجداری قوانین کے 100 فیصد نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میں ایک سے زیادہ فورنسک موبائل وین دستیاب ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک وزٹ کے لئے ٹیموں کو سنگین، نارمل اور بہت نارمل جیسے تین زمروں  میں تقسیم کیا جانا چاہئے تاکہ وسائل اور ماہرین کا بہتر استعمال کیا جا سکے اور سنگین مقدمات کو ترجیح دی جا سکے۔

0I9A0528.JPG

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس بات کی باقاعدہ اور مسلسل نگرانی ہونی چاہئے کہ درج شدہ زیرو  ایف آئی آر میں سے کتنی ایف آئی آر ریاستوں کو منتقل کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو ہر 15 دن میں اور چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ہفتے میں ایک بار  تمام متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ تینوں نئے قانونوں کے  نفاذ کا جائزہ لینا چاہئے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ر

U NO 4973

 


(Release ID: 2091096) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada