عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل (سی اے ٹی) جموں برانچ نے 2020 میں اپنے قیام کے بعد سے قلیل مدت میں 15,537 مقدمات کو نمٹا کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے: ڈاکٹر سنگھ


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جسٹس جناب رنجیت مورے، چیئرمین سی اے ٹی نے بریفنگ دی

نئی تشکیل شدہ سی اے ٹی جموں بنچ انفراسٹرکچر، اسٹافنگ اور ڈسپوزل ریٹ کے لحاظ سے جائزہ لینے کے ضمن میں مرکزی حیثیت  حاصل کی

لیہہ کو سی اے ٹی جموں کے سرکٹ سیٹنگ سے فائدہ ہوگا کیونکہ شکایت کا ازالے کا دائرہ لداخ تک  وسیع ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 07 JAN 2025 5:14PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EG0M.jpg

مرکزی ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل (سی اے ٹی) جموں برانچ نے 2020 کو کووڈ وبائی مرض کے عروج کے دوران اپنے قیام کے بعد سے مختصر مدت میں 15,537معاملات کو نمٹا کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس کا انکشاف سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت ارضیاتی سائنس(آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے پی ایم او ، محکمہ جوہری توانائی اور خلائی محکمہ، ایم او ایس عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر نے کیا۔ سنگھ کو چیئرمین سی اے ٹی جسٹس رنجیت مورے، چیئرمین سی اے ٹی کی جانب سے ٹریبونل کی موجودہ صورتحال اور کام کے بارے میں بریفنگ  دی گئی۔

میٹنگ میں خاص طور پر  سپریم کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن (سول) نمبر 877/2020 بعنوان اچل شرما بنامل حکومت ہند کے تحت جموں شہر، مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں شہر میں حال ہی میں بنائے گئے بنچ میں بنیادی ڈھانچے کے سیٹ اَپ، انتظامی پوزیشن اور ادارے/مقدمات کو نمٹانے  پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مسلسل تائید اور رہنمائی کی ستائش کی۔ انہوں نے خطے کو دی جانے والی ترجیح اور اس کے سرکاری افسران اور عملے کی فلاح و بہبود پر زور دیا، جس کا مقصد انہیں متحرک رکھنے اور جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کی تیز رفتار ترقی میں اپنا رول ادا کرنا ہے۔

جموں شہر میں مرکزی ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کا بنچ 8 جون 2020 کو کورونا کے عروج کے دور میں ایک ڈویژن بنچ کے ساتھ قائم کیا گیا تھا، جسے بعد میں مرکزی حکومت نے 10 جنوری 2023 کو دو ڈویژن بنچوں میں تبدیل کر دیا تھا۔ جموں و کشمیر کے معزز ہائی کورٹ سے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قائم ٹریبونل کے بنچوں کو بڑی تعداد میں زیر التوا مقدمات کی جموں و کشمیر منتقلی۔

ابھی تک جموں بنچ میں 2 جوڈیشل ممبران اور 2 ایڈمنسٹریٹو ممبران پر مشتمل دونوں ڈویژن بنچ پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جموں بنچ کے قیام کے بعد سے، جموں و کشمیر کی معزز ہائی کورٹ سے منتقل کیے گئے مقدمات کی کل تعداد 11792 ہے، جن میں سے 9275 پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، جن میں ایسے مقدمات بھی شامل ہیں، جو برسوں سے زیر التوا  تھے۔

ان کے علاوہ سی اے ٹی، جموں بنچ میں قیام کے بعد سے 8745 مقدمات نئے سرے سے داخل کیے گئے ہیں اور ان میں سے 6262 مقدمات پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سی اے ٹی ، جموں بنچ نے قیام کے بعد سے کل 15,537 مقدمات کو نمٹا دیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ لیہہ میں سی اے ٹی ، جموں بنچ کی سرکٹ سیٹنگ بھی 19 جون 2024 کو شروع کی گئی تھی تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ  لداخ کے ملازمین کی سہولت اور ان کی شکایات کو دور کیا جا سکے۔

سی اے ٹی جموں بنچ کے بنیادی ڈھانچے کو مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ترقی دی گئی ہے۔ مناسب سہولیات سے آراستہ ایک نئی عمارت اس ماہ کے آخر تک کام کرنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انسانی وسائل کی استعداد بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،چیئرمین نے  اس پر بریفنگ دی۔

سی اے ٹی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ‘‘متعدد رکاوٹوں کے باوجود، سی اے ٹی جموں بنچ تسلی بخش نمٹانے کی شرح کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے تاکہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ملازمین کی شکایات کا نسبتاً جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔ اس طرح، انہیں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ترقیاتی سرگرمیوں میں اپنی توجہ مرکوز کرنے کے قابل بناتا ہے۔’’

*******

ش ح۔ع و ۔ن ع

U-4953


(Release ID: 2090944) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi