صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، جناب جے پی نڈا نے ٹی بی مکت بھارت ابھیان- 100 روزہ تیز مہم کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی میٹنگ کی صدارت کی


جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ 100 روزہ تیز مہم متنوع شراکت داروں کی طاقتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی بی کے خاتمے کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کی مثال ہے،: جناب نڈا

 "ٹی بی سے پاک ہندوستان کے آرزومندانہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پائیدار شراکت داری، فعال شرکت، اور ملک گیر عزم ضروری ہے"

2 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جانچ میں مہم کے پہلے 30 دن میں ٹی بی کے 1.48 لاکھ نئے کیسز کی نشاندہی کی گئی

"وزیر اعظم کے وژن اور محکمہ صحت کی کوششوں نے ہندوستان کو ٹی بی کے خاتمے میں ایک 'لیڈر' بنا دیا ہے"

Posted On: 06 JAN 2025 6:38PM by PIB Delhi

 "پائیدار شراکت داری، فعال شرکت اور ملک بھر کا پختہ عزم ٹی بی سے پاک بھارت کے بلند مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے۔ ٹی بی سے پاک بھارت ابھیان کے تحت 100 دن کی شدت سے چلنے والی مہم عوامی شراکت داری کے جذبے کے ساتھ ٹی بی کے خاتمے کے لیے متحدہ حکمت عملی کی ایک مثال ہے، جو مختلف فریقوں کی قوتوں کا فائدہ اٹھاتی ہے۔" یہ بات وزیر صحت و خاندانی بہبود، جناب جے پی نڈا نے آج وگیان بھون میں ٹی بی مکت بھارت ابھیان (100 دنوں کی شدت سے چلنے والی مہم) کے لیے 21 لائین وزارتوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ،بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر؛ جناب ایچ ڈی کمارسوامی، قبائلی امور کے وزیر؛ جناب جوال اورم، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر (ڈبلیو سی ڈی)؛  محترمہ انپورنا دیوی، وزیر مملکت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت جناب پرتاپ راؤ جادھو، اور آیوش کی وزارت (آزادانہ چارج)؛ محترمہ انوپریہ پٹیل، وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور فرٹیلائزر ان ارکان میں شامل تھے جنہوں نے آج کی میٹنگ میں شرکت کی۔ مرکزی وزارت صحت سمیت حکومت ہند کی وزارتوں کے سکریٹریز؛ پنچایتی راج کی وزارت؛ چھوٹی،  بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعت کی وزارت نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا اور مرکزی وزارت صحت اور بہبود، بھاری صنعت اور اسٹیل، خواتین اور بچوں کی ترقی، قبائلی امور، آیوش، پنچایتی راج، تعلیم، کوئلہ، ریلویز، کانیں، ثقافت اور عوامی اداروں کے محکمہ کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YGIO.jpg

تقریب میں خطاب کرتے ہوئےجناب نڈا نے کہا کہ "وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے 2025 تک ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لیے آواز بلند کی، جو کہ 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کی آخری تاریخ سے بہت پہلے ہے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00206ZB.jpg

ہندوستان میں ٹی بی کے خاتمے کی سمت میں کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ "وزیر اعظم کا ویژن اور مرکزی وزارت صحت کی کوششوں نے ہندوستان کو ٹی بی کے خاتمے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والا بنا دیا ہے۔" حالیہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہندوستان میں ٹی بی کے کیسز میں 17.7فیصد کی کمی آئی ہے جو کہ عالمی سطح پر کمی کے تقریباً دوگنا ہے۔ علاج کی کوریج 53فیصد سے بڑھ کر 85فیصد ہو گئی ہے جبکہ ٹی بی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 21.4فیصد کمی آئی ہے، جو کہ 28 لاکھ سے کم ہو کر 22 لاکھ ہو گئی ہے۔"

جناب نڈا نے کہا کہ یہ مہم ٹی بی کے خاتمے کے لیے ایک متحدہ نقطہ نظر کی مثال ہے، جو مختلف شراکت داروں کی طاقتوں کا فائدہ حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ 100 دن کی شدت والی مہم کے پہلے 30 دن میں 2 کروڑ سے زائد افراد کی جانچ کی گئی اور 1.48 لاکھ سے زیادہ نئے ٹی بی کے کیسز کی نشاندہی کی گئی۔

مرکزی وزیر صحت نے ٹی بی کے 2025 تک خاتمے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے تمام وزارتی محکموں سے مشترکہ کوششوں کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا "پائیدار شراکت داری، فعال شرکت اور پورے ملک کا عزم ایک ٹی بی سے پاک ہندوستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ضروری ہیں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AJ75.jpg

مختلف وزیروں نے ملک میں ٹی بی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے 100 دن کی شدت والی مہم کے نقطہ نظر کی تعریف کی اور حکومت کے تمام محکموں کے تعاون سے اس مہم کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ٹی بی کے خاتمے کے چیلنج کو حل کرنے کے لیے اپنائے گئے جامع نقطہ نظر کی تعریف کی۔ انہوں نے محنت و مزدوری کے محکمے کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ 156 ای ایس آئی سی اسپتالوں میں ٹی بی کے کیسز کی جانچ شروع کی جا چکی ہے۔ انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ لاکھوں "میرا بھارت" رضاکار اس مہم کے بارے میں بیدری بڑھانے اور عوام کو ٹی بی کی جانچ کے لیے آگے آنے کی ترغیب دینے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZEKO.jpg

جناب ایچ ڈی کمار سوامی نے اپنی وزارت کے روڈ میپ کو پیش کیا جو جاری مہم اور اس سال کے آخر تک بھارت کو ٹی بی سے پاک کرنے کے مقصد کے لیے ہے۔ انہوں نے یونین ہیلتھ منسٹری اور اسٹیل منسٹری کے ٹی بی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کا ذکر کیا۔

جناب جُوال اورم نے مہم کی اہمیت پر زور دیا اور قبائلی وزارت کی مکمل عزم اور شدت سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی آبادی میں غذائیت کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے اور یہ کمیونٹی میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے تشویش کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا "حکومت کی مختلف پہل جیسے 'ملٹ مشن'  نے ٹی بی کے مریضوں کو غذائیت فراہم کرنے میں مدد کی ہے"، ۔

جناب پرتاب راؤ جادھو نے کہا کہ آیوش اور ہیلتھ وزارتیں مہم کو آگے بڑھانے کے لیے شعبے میں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ٹی بی کا مقابلہ کرنے میں غذائیت کی اہمیت پر زور دیا۔

محترمہ انوپریا پٹیل نے اس بات پر زور دیا کہ سماج میں سرگرمیاں لوگوں کو مہم میں شامل کرنے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔

محترمہ اناپورنا دیوی نے کہا کہ خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت اور وزارت صحت و خاندانی بہبود مل کر اس مہم پر کام کر رہی ہیں۔ "مہم کے آغاز کے بعد سے، 14 لاکھ سے زائد انگن واڑی کارکنان نے پوشن ماہ اور پوشن پکھواڑہ کے ذریعے دیہی علاقوں میں غذائیت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو متاثرہ مریضوں کے لیے غذائیت کو یقینی بناتی ہیں۔ دیہی علاقوں میں ٹی بی سے جڑی بدنامی کو ختم کرنے میں ان کا فعال کردار لوگوں کو ٹی بی کی اسکریننگ کے لیے آگے آنے کی ترغیب دے گا۔"

سکریٹریز اور سینئر حکام نے لائن وزارتوں سے اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کی تصدیق کی اور ٹی بی کے خاتمے میں اپنی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل حمایت فراہم کرنے کا عہد کیا۔

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U:4919 )


(Release ID: 2090735) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil