وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ایف آئی یو-آئی این ڈی اور آئی آر ڈی اے آئی نے بہتر تعاون اور معلومات کے تبادلے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 06 JAN 2025 6:56PM by PIB Delhi

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو-آئی این ڈی) اور انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) نے آج نئی دہلی میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں مسلسل مربوط کوششوں کے ایک حصے کے طور پر مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

 

ایم او یو پر جناب وویک اگروال، ڈائریکٹر، ایف آئی یو-آئی این ڈی اور جناب ستیہ جیت ترپاٹھی، ممبر (ڈسٹری بیوشن)، آئی آر ڈی اے آئی نے دستخط کیے۔

 

 

مفاہمت نامے کے مطابق، ایف آئی یو-آئی این ڈی اور آئی آر ڈی اے آئی باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. ایم او یو میں ہر فریق کے ذریعے ایک نوڈل آفیسر اور ایک متبادل نوڈل آفیسر کی تقرری۔
  2. اپنے متعلقہ ڈیٹا بیس میں دستیاب متعلقہ انٹیلی جنس اور معلومات کا اشتراک۔
  3. پی ایم ایل قواعد کے تحت ریگولیٹ شدہ اداروں/ رپورٹنگ اداروں کے ذریعے ایف آئی یو-آئی این ڈی کو رپورٹ کرنے کے عمل اور طریقے کا تعین کرنا۔
  4. ریگولیٹڈ اداروں/ رپورٹنگ اداروں کے لیے رسائی اور تربیت کا انعقاد۔
  5. آئی آر ڈی اے آئی کے ذریعے ریگولیٹ شدہ اداروں / رپورٹنگ اداروں میں اے ایم ایل/سی ایف ٹ مہارتوں کی اپ گریڈیشن۔
  6. انسداد منی لانڈرنگ/کمبیٹنگ فنانسنگ آف ٹیرورزم (اے ایم ایل/سی ایف ٹی) کے خطرات اور انشورنس سیکٹر میں کمزوریوں کا جائزہ۔
  7. انشورنس سیکٹر میں مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس (ایس ٹی آر) کے لیے سرخ پرچم کے اشارے کی شناخت۔
  8. پی ایم ایل اے، پی ایم ایل قواعد اور آئی آر ڈی اے آئی کے رہنما خطوط کے تحت ان کی ذمے داریوں کے ساتھ ریگولیٹڈ اداروں / رپورٹنگ اداروں کی تعمیل کی نگرانی۔
  9. متعلقہ بین الاقوامی معیارات کے تحت ایک دوسرے کی ذمہ داریوں کی تعمیل۔
  10. اے ایم ایل/سی ایف ٹی جرائم میں ٹائپولوجی/ رجحانات، ایسے معاملات جہاں پابندیاں لگائی گئی ہیں وغیرہ کے علاوہ مذکورہ بالا پر بات کرنے کے لیے سہ ماہی میٹنگ کا انعقاد۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 4922 

 

 

 

 

 

 


(Release ID: 2090696) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi