وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے سربراہ نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ2025 کا دورہ کیا
انہوں نے این سی سی اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان تعاون کو ہم آہنگی اور شراکت داری کی ایک روشن مثال کے طور پر اجاگر کیا
Posted On:
06 JAN 2025 5:56PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے 6 جنوری 2024 کو دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا دورہ کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے این سی سی کیڈٹس کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور بے عیب ظاہری شکل پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ این سی سی کے اصولوں کو پورے جوش اور جذبے کے ساتھ ملک کے کونے کونے تک لے جائیں۔ سی این ایس نے این سی سی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی جیسے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام جیسے سوچھتا پکھواڑہ، درخت لگانے کی مہم، خون کا عطیہ کیمپ، کینسر بیداری پروگرام اور پونیت ساگر مہم، جو سماجی بیداری کو بڑھاتے ہیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ نے این سی سی کے پروفائل کو بڑھانے میں مثالی وژن اور قیادت کا مظاہرہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی کی تعریف کی۔ انہوں نے سوامی وویکانند کے 'اُٹھو، جاگ جاؤ اور مقصد حاصل نہ ہونے تک رکو نہیں' کے نظریے کو بھی دہرایا اور کہا کہ دنیا میں سب سے کم عمر لوگوں کی آبادی والے ملک کے طور پر، این سی سی ایک چھوٹے ہندوستان کی نمائندگی کرتا ہے جو ملک کو ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف لے جائے گا۔ ۔ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے کہا کہ اتحاد اور نظم و ضبط کا نصب العین اور حب الوطنی، عزم اور سماجی خدمت کی بنیادی اقدار جو کیڈٹس نے اس کیمپ میں اپنائی ہیں انہیں مثالی شہری بننے میں مدد ملے گی۔ بحریہ کے سربراہ نے کیڈٹس پر زور دیا کہ کامیابی حاصل کرنے اور مقصد کے حصول کے لیے رویہ اور قابلیت، خود اعتمادی، کردار اور عزم اور ضبط نفس کا امتزاج ہونا چاہیے۔ انہوں نے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن - 'یہ آپ جیسے نوجوانوں کی طاقت ہے کہ پوری دنیا امید اور توقعات کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے' کا حوالہ دیا۔
بحریہ کے سربراہ نے این سی سی اور ہندوستانی بحریہ کے درمیان تعاون کو ہم آہنگی اور شراکت داری کی ایک روشن مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال 200 سے زیادہ کیڈٹس نے انڈین نیول اکیڈمی میں تربیت حاصل کی۔ 100 کیڈٹس گوا، کوچی اور ویزاگ میں کشتی رانی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ تقریباً 250 کیڈٹس نے ویزاگ اور ممبئی میں میری ٹائم ٹریننگ حاصل کی۔ 20 کیڈٹس نےفرسٹ ٹریننگا سکواڈرن کے بحریہ کے جہاز پر سفر کیا اور سمندر کے اوپر تعیناتی(او ایس ڈی) کے حصے کے طور پر 10 ممالک کا دورہ کیا۔ 150 کیڈٹس نے ممبئی سے ویزاگ تک آئی این ایس وی ترنگینی پر سفر کیا۔ بحریہ کے سربراہ نے مزید بتایا کہ ہندوستانی بحریہ نے آئی این ایس شیواجی، لوناوالا میں آل انڈیا نیول کیمپ اور آئی این ایس چلکا میں آل انڈیا یاٹنگ ریگاٹا کا بھی اہتمام کیا، جس کے تحت کیڈٹس نے بحریہ کے جہازوں پر او ایس ڈی کے طور پر مختلف ممالک کا دورہ کیا۔ انہوں نے ساحلی سکیورٹی مشق ’سی ویجل‘ میں بڑی تعداد میں این سی سی کیڈٹس کی شرکت کی تعریف کی اور این سی سی کیڈٹس کو نیول ونگ کی تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد میں ہندوستانی بحریہ کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ آخر میں، بحریہ کے سربراہ نے آنجہانی وزیر اعظم اور بھارت رتن جناب اٹل بہاری واجپائی کو یاد کیا اور ان کی مشہور نظم ‘قدم ملا کر چلنا ہوگا’ سنائی۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، بحریہ کے سربراہ نے 'ہال آف فیم' کا دورہ کیا جہاں انہیں این سی سی کی مالامال تاریخ کے بارے میں بتایا گیا، جس میں فوج، بحریہ اور فضائیہ کی تینوں شاخوں کو دکھایا گیا ہےاور اس کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ انہیں تربیت اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انہوں نےاین سی سی آڈیٹوریم میں باصلاحیت کیڈٹس کی طرف سے پیش کیے گئے 'ثقافتی پروگرام' کا بھی مشاہدہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ ج ا
(U:4912)
(Release ID: 2090676)
Visitor Counter : 22