وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے جی ایس ایل کے ذریعہ تیار کئے گئے دو تیز گشتی جہازوں کو گوا میں سکریٹری (دفاعی پیداوار) کی موجودگی میں لانچ کیا گیا
Posted On:
06 JAN 2025 5:54PM by PIB Delhi
دو تیز گشتی جہاز(ایف پی وی ایس) - امولیا اور اکشے - کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ (جی ایس ایل) کے ذریعہ انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیا گیاہے، جسے 5جنوری 2025کو گوا میں سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔ دو ایف پی ویز آٹھ کے بیڑے کے تیسرے اور چوتھے جہاز ہیں۔ آئی سی جی کے لیے جی ایس ایل کے ذریعے ایف پی ویز تعمیر کیے جا رہے ہیں، جو دفاعی پیداوار میں آتم نربھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں شپ یارڈ کے اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اپنے خطاب میں سکریٹری (دفاعی پیداوار) نے آئی سی جی اور جی ایس ایل کے درمیان پائیدار تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ شپ یارڈ کی لچک اور آسانی کا مظہر ہے، جو ہندوستانی صنعت کے ساتھ قریبی تعاون سے حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جہازوں کا مقامی مواد آتم نر بھر بھارت اقدام کی قابل فخر عکاسی کرتا ہے۔
مہمان خصوصی نے جی ایس ایل کی ٹیم کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ آئی سی جی کی جہاز سازی کی ضروریات مقامی کوششوں کے ذریعے پوری کی جائیں۔ انہوں نے چیلنجوں کے باوجود اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر شپ یارڈ کی افرادی قوت کو سراہتے ہوئے سب پر زور دیا کہ وہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب سفر کو بلا روک ٹوک توجہ اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے سی ایم ڈی، جی ایس ایل جناب برجیش کمار اپادھیائے نے شپ یارڈ کی متاثر کن ترقی کی رفتار پر روشنی ڈالی، جس نے 2,000 کروڑ روپے کی حد کو عبور کرتے ہوئے مجموعی آمدنی میں100 فیصد غیر معمولی اضافہ کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس موقع پر آئی سی جی، جی ایس ایل کے سینئر حکام اور دفاعی اور میری ٹائم کمیونٹیز کے اہم شراکت دار موجود تھے۔
اسی سیریز کے پہلے دو ایف پی ویز- ادمیہ اور اکشر - اکتوبر 2024 میں لانچ کیے گئے تھے۔ یہ معاہدہ مارچ 2022 میں473 کروڑ روپے میں مکمل ہوا تھا۔ 60فیصد سے زیادہ مقامی مواد کے ساتھ ان جدید ترین ایف پی ویز کو جی ایس ایل نے آئی سی جی کی مخصوص آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے۔ 52 میٹر کی لمبائی اور 320 ٹن کی نقل وحمل کے ساتھ، یہ جہاز آئی سی جی کو غیر ملکی اثاثوں اور جزائر کے علاقوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ اس کا بنیادی کردار ماہی گیری کا تحفظ اور جزیرے کے علاقوں کی نگرانی، خاص طور پر اقتصادی زون اور ساحلی گشت ہے۔ یہ بحری جہاز انسداد اسمگلنگ، انسداد بحری قزاقی اور تلاش اور راحت رسانی کا کام بھی انجام دیں گے۔
جی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار جہازوں کو شپ یارڈ کے جدید ترین شپ لفٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے بیک وقت لانچ کیا جا رہا ہے، یہ ایک نمایاں تبدیلی کا کارنامہ ہے جو جی ایس ایل کی جدید کاری کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک تیز گشتی جہاز بنایا جا رہا ہے جس میں قابل کنٹرول پچ پروپیلر ہے۔ یہ پروجیکٹ مقامی معاشی خوشحالی، ایم ایس ایم ایز اور مقامی صنعتوں کے ماحولیاتی نظام کے اندر جی ایس ایل کی حمایت کرنے والے روزگار اور ترقی میں بھی کافی معاون ہے۔
********
(ش ح۔م ح۔ش ت)
U:4911
(Release ID: 2090666)
Visitor Counter : 20