شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
تجویز کی مقررہ تاریخ میں توسیع:قومی شماریات کے دفتر کے لیے سروے اداروں کو پینل کو شامل کیا جاناہے،ایم او ایس پی آئی
Posted On:
06 JAN 2025 4:39PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کی شماریات اور پروگرام سے نفاذ سے متعلق وزارت ایم او ایس پی آئی سینٹرل پبلک پروکیورمنٹ پورٹل (سی پی پی ٹینڈر ریفرنس نمبر1-34011/22/2024-این ایس ایس او (ایس سی ڈی)سی پی پی ٹینڈر آئی ڈی 2024-ایم ایس پی آئی -781465-ون)میں ایم او ایس پی آئی کے ذریعے اپ لوڈ کردہ آر ایف پی دستاویز کا حوالہ دیا گیا ہے۔ قومی شماریات کے دفتر نے حکومت ہند کے لیے سماجی اقتصادی اشاریوں پر نمونے کے سروے کرنے کے لیے سروے اداروں کو فہرست میں شامل کرنے کا عمل شروع کیا ہے، جس کی تفصیلات آر ایف پی دستاویز میں فراہم کی گئی ہیں۔
شماریات کا قومی دفتر کا سروے ونگ (این ایس او) ہندوستان بھر میں مختلف شعبوں میں وسیع نمونہ کا سروے کرتا ہے۔ یہ سروے بنیادی طور پر سماجی و اقتصادی موضوعات پر ملک گیر گھریلو اور انٹرپرائز سروے کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے پر مرکوز ہیں۔ اپنی رسائی کو بڑھانے اور اپنے سروے کے دائرہ کار کووسعت دینے کے لئے این ایس او نے 12 دسمبر 2024 کو ایک درخواست برائے تجویز (آر ایف پی) جاری کی، جس میں نجی سروے اداروں کو شراکت داروں کے طور پر شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔ اس تعاون کا مقصد نجی ایجنسیوں کی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد شعبوں میں وسیع پیمانے پر سروے کرنے کی این ایس او کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ فہرست سازی کی پہل این ایس او کو مزید متنوع سامعین تک رسائی حاصل کرنے والی اور خطوں کی وسیع صفوں سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے قابل بنائے گی، بالآخر جس سےبہتر فیصلہ سازی اور زیادہ موثر پالیسی کے فروغ میں اس کا تعاون ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لیے، بشمول ریکوسٹ فار پروپوزل (آر ایف پی) دستاویز اور جمع کرانے کے رہنما خطوط، براہ کرم ایم او ایس پی آئی کی سرکاری ویب سائٹ https://mospi.gov.in یا سینٹرل پبلک پروکیورمنٹ پورٹلس (سی پی پی پی) eprocure.gov.in/epublish/app پر دیکھیں۔
اس سلسلے میں بولیوں/تجویز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 13 جنوری 2025 شام 05.00 بجے تک توسیع کردی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ توسیع شدہ آخری تاریخ سے پہلے درج ذیل دیے گئے پتے پر ہارڈ کاپی/ دستاویزی شکل میں اپنی تجاویز جمع کرائیں۔ایم او ایس پی آئی ، آر ایف پی میں اہل اداروں/ ایجنسیوں سے بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اور رسائی کو وسعت دینے میں ہماری مدد کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
رابطہ کی معلومات:
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل
کوآرڈینیشن اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈویژن نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس سانکھیکی بھون، نزدیک کڑکڑڈوما کورٹ، دہلی-110032 ، ای میل: nssocpd.coord@mospi.gov.in
فون:011-22388148
سی پی پی پورٹل یو آر ایل: https://eprocure.gov.in/epublish/app
*********
ش ح۔ش م۔ع د
(U: 4907)
(Release ID: 2090661)
Visitor Counter : 18