شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2024کے اختتام کا جائزہ: شہری ہوا بازی کی وزارت کی کامیابی


سنگ میل قانون سازی بھارتیہ وایویان ادھینیم 2024 نافذ

دوسری ایشیا پیسفک وزارتی کانفرنس میں دہلی اعلامیہ اپنایا گیا

گھریلو فضائی مسافروں کی آمدورفت 2024 میں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی

اڑان کے  8 سال : ہندوستان کو 619 روٹس اور 88 آپریشنل ہوائی اڈوں سے جوڑنا

وزیر رام موہن نائیڈو نے سستے کھانے کے لیے اڑان یاتری کیفے کا افتتاح کیا

انقلابی قانون سازی: بھارتیہ وایویان ادھینیم 2024

Posted On: 03 JAN 2025 7:13PM by PIB Delhi

بھارتیہ وایویان ادھینیم 2024 جسےشہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے متعارف کرایا تھا،  09.08.2024  کو لوک سبھا نے اور05.12.2024 کو راجیہ سبھا نے  پاس کر دیا۔ بل کے صدر جمہوریہ  سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، مرکزی حکومت یکم جنوری 2025 کو اس تاریخ کے طور پر مقرر کیا جس میں مذکورہ ایکٹ کی دفعات نافذ ہوں گی۔ بھارتیہ وایویان ادھینیم، 2024 قانون سازی کی ایک اصلاح ہے جس کا مقصد عصری ضروریات اور عالمی معیارات کے مطابق ایئر کرافٹ  ایکٹ، 1934 کو دوبارہ وضع کرکے ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے کو جدید بنانا ہے۔ نوآبادیاتی دور کے اثرات کو دور کرنے کے وزیر اعظم کے مطالبے کے مطابق، یہ ادھینیم ہوابازی کی صنعت میں وضاحت، کارکردگی اور کاروبار کرنے میں آسانی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ نئی قانون سازی میک ان انڈیا اور اتم نر بھر بھارت اقدامات کے تحت مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گی، شکاگو کنونشن اور آئی سی اے او جیسے بین الاقوامی کنونشنوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو گی، اور لائسنس کے اجراء کو آسان بنانے جیسے ریگولیٹری عمل کو ہموار کرے گی۔ ادھینیم اضافی بوجھ  کو دور کرتا ہے اور اپیلوں کے لیے دفعات فراہم کرتا ہے۔ بالآخر، بھارتیہ وایویان ادھینیم، 2024 کا مقصد ہندوستان کے ہوابازی کے شعبے میں انقلاب لانا، حفاظت، اختراع، ترقی اور عالمی تعمیل کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00155OV.jpg

شہری ہوا بازی  پر دوسری ایشیا پیسیفک وزارتی کانفرنس

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر  ، رام موہن نائیڈو کی صدارت میں ، وزارت نے 11 اور 12 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں دوسری اے پی اے سی -    وزارتی کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ایک بڑی کامیابی کے طور پر، دہلی اعلامیہ کا اعلان عزت مآب وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی نے  کانفرنس کے دوران  کیا۔ کانفرنس میں انتیس (29) ایشیا پیسیفک ممالک کے معزز وزراء اور اعلیٰ سطحی شخصیات نے شرکت کی۔ مزید برآں، کانفرنس میں ہوا بازی سے متعلق دیگر بین الاقوامی تنظیموں جیسے آئی اے ٹی اے ، اے سی آئی  وغیرہ اور آئی سی اے او کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024M9U.jpg

 

ہوائی اڈوں اور ٹرمینلز کی توسیع-

اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں وارانسی، آگرہ، دربھنگہ اور باگڈوگرا میں نئے ٹرمینلز کی بنیاد رکھنا شامل ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے سرساوا، ریوا اور امبیکاپور میں ہوائی اڈوں کا بھی افتتاح کیا، جس سے علاقائی رابطہ مضبوط ہو رہا ہے۔

اتر پردیش میں ہوائی اڈوں کا افتتاح-

عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے علی گڑھ، اعظم گڑھ، چترکوٹ، مراد آباد اور شراوستی میں نئے ہوائی اڈوں کا افتتاح کیا، جس سے ریاست بھر میں ہوائی رابطہ کو مزید وسعت  ملی۔

مسافروں کی ریکارڈ آمدورفت ۔

گھریلو روٹس - سال 2024 (جنوری-نومبر) کے دوران، شیڈولڈ ڈومیسٹک ایئر لائنز نے کل 1.02 ملین شیڈول پروازیں چلائیں جن میں کل 146.4 ملین شیڈول مسافر سوار تھے جبکہ پچھلے سال 2023 (جنوری-نومبر) کے دوران 0.97 ملین شیڈول پروازوں میں کل 138.2 ملین شیڈول مسافر سوار ہوئے ۔ اسی مدت (جنوری سے نومبر) کے دوران پچھلے سال 2023 کے مقابلے میں 2024 میں طے شدہ گھریلو ہندوستانی کیریئرز کے ذریعہ گھریلو مسافروں کی تعداد میں 5.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک نیا ریکارڈ بناتے ہوئے، 17 نومبر 2024 کو گھریلو فضائی مسافروں کی آمدورفت پہلی بار ایک ہی دن میں 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بین الاقوامی روٹس - جنوری سے نومبر 2024 کے دوران کل 64.5 ملین مسافروں کو بین الاقوامی راستوں پر طے شدہ ہندوستانی اور غیر ملکی آپریٹرز کے ذریعہ لے جایا گیا  جو کہ 2023 میں اسی مدت میں 58.0 ملین تھا، اس طرح 11.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جنوری سے نومبر 2024 کے دوران 64.5 ملین مسافروں میں سے 29.8 ملین مسافروں کو شیڈولڈ انڈین کیریئرز کے ذریعے لے جایا گیا جبکہ 34.7 ملین مسافروں کو شیڈولڈ غیر ملکی کیریئرز کے ذریعے لے جایا گیا۔

گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کا قیام

حکومت ہند نے اب تک ملک بھر میں 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے 'اصولی' منظوری دی ہے، یعنی گوا میں موپا، مہاراشٹر میں نئی ممبئی، شرڈی اور سندھو درگ، کرناٹک میں کالابرگی، وجئے پورہ، ہاسن اور شیوموگا، ڈبرا ( گوالیر) مدھیہ پردیش میں، کشی نگر اور نوئیڈا (جیور) اتر پردیش میں، دھولیرا اور راجکوٹ گجرات میں، پڈوچیری میں کرائیکل، آندھرا پردیش میں دگادرتھی، بھوگاپورم اور اوراکل (کرنول)، مغربی بنگال میں درگاپور، سکم میں پاکیونگ، کیرالہ میں کنور اور اروناچل پردیش میں ایٹا نگر۔ ان میں سے، 12 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں، یعنی درگاپور، شرڈی، سندھو درگ، پاکیونگ، کنور، کالابوراگی، اوراکل (کرنول)، کشی نگر، ایٹا نگر، موپا، شیوموگہ اور راجکوٹ کو فعال کر دیا  گیا ہے۔

اس کے علاوہ، دو بڑے ہوائی اڈوں کے پروجیکٹوں یعنی نوئیڈا (جیور) اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ترقیاتی کام تکمیل کے پیشگی مرحلے میں ہیں اور ان ہوائی اڈوں کو مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی تک فعال کرنے کا ہدف ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت ہند  نے راجستھان میں الور، مدھیہ پردیش میں سنگرولی، ہماچل پردیش میں منڈی، کیرالہ میں کوٹئم، اڈیشہ میں پوری، آسام میں دولو، تمل ناڈو میں پرندور، راجستھان میں  کوٹا اور کرناٹک میں رائچور  میں 9 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعمیر کے لیے 'سائٹ کلیئرنس' بھی دی ہے۔ ان میں، 4 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں  یعنی دولو، پرندور، کوٹا اور رائچور کے منصوبوں کو 'سائٹ کلیئرنس' 2024 کے دوران دیا گیا ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر کیپٹل اخراجات

نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن (این آئی پی) کے تحت، مالی سال 2019-20 سے مالی سال 2024-25 کے دوران ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 91,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کیپٹل اخراجات   کا  تصور پیش  کیا گیا ہے، جہاں اے اے آئی  کا حصہ تقریباً 25,000 کروڑ  روپے ہے اور باقی اخراجات  پی پی پی موڈ کے تحت ہوائی اڈے کے ڈویلپرز کو برداشت کرنا ہے۔ مالی سال 2019-20 سے نومبر 2024 تک این آئی پی  کے تحت تقریباً  82600 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

آر سی ایس - اڑان : علاقائی رابطے کے 8 سال

آر سی ایس - اڑان نے اپنی 8ویں سالگرہ منائی، اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک 619 روٹس اور 88 ہوائی اڈے فعال کیے گیے، جو حکومت کے سستی ہوائی سفر کے عزم کی مثال ہے۔ آر سی ایس - اڑان کو 21 اکتوبر 2016 کو شروع کیا گیا تھا تاکہ مختلف خطوں کو جوڑنے والے غیر مستعمل /کم مستعمل  روٹس  پر فضائی آپریشن کے قابل بنایا جا سکے، متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، اور عوام کے لیے پرواز کو سستی بنایا جا سکے۔

سال 2024 میں 102 نئے آر سی ایس روٹس شروع ہوئے جن میں سے 20 نئے آر سی ایس روٹس ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں شروع ہوئے۔ 12 ایروڈرومز کو بھی فعال  کیا گیا جس میں 04 ہیلی پورٹس شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HHBQ.jpg

 

ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہوائی جہاز کا  6 واں سربراہی اجلاس:

شیلانگ، میگھالیہ میں منعقدہ 6 ویں ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہوائی جہاز سربراہی اجلاس نے ہیلی کاپٹروں، چھوٹے ہوائی جہازوں، سمندری جہازوں اور مہارت کی ترقی پر خصوصی توجہ کے ساتھ اہم چیلنجوں سے نمٹنے اور ہوا بازی کے شعبے میں مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ بات چیت میں خاص طور پر دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹروں اور چھوٹے طیاروں کے ذریعے علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کیے گئے۔ سربراہی اجلاس نے سیاحت، صحت کی دیکھ بھال اور تجارت کو سپورٹ کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر خدمات کو وسعت دینے کے امکانات  کو اجاگر کیا۔

دوسری نارتھ ایسٹ ایوی ایشن سمٹ:

دوسری نارتھ ایسٹ ایوی ایشن سمٹ نے بہتر کنیکٹوٹی اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ شمال مشرق کے ہوابازی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اس نے مقامی برادریوں کو بااختیار بنانے اور خطے کی اقتصادی اور سیاحتی امکانات  کو کھولنے میں اڑان جیسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے سیاحت، تجارت اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کے لیے علاقائی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ سربراہی اجلاس  نے آسام سے بنکاک، ڈھاکہ، سنگاپور اور کاٹھمانڈو جیسے مقامات کے لیے براہ راست بین الاقوامی پروازوں میں اضافے کے مطالبے پر بھی روشنی ڈالی، جس کا مقصد خطے کو ایک عالمی مرکز کے طور پر قائم  کرنا ہے۔

اڑان  یاتری کیفے کا افتتاح

ہوائی سفر کو جمہوری بنانے کے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، اڑان  یاتری کیفے کا افتتاح شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو  نے کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیا۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سستی اور معیاری کھانے کے اختیارات فراہم کرنا ہے اور  ہوائی اڈے کے کھانے پینے کی جگہوں پر اعلیٰ قیمتوں کے خدشات کو دور کرنا ہے۔ کیفے مختلف قسم کے بجٹ دوست  آئٹمز پیش کرتا ہے، بشمول چائے 10  روپے کی اور سموسے 20   روپے کے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مسافروں کو مناسب قیمت کے ریفریشمنٹ تک رسائی حاصل ہو۔ افتتاح کولکاتہ ہوائی اڈے کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر، اس کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X0MA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HH47.jpg

ڈیجی یاترا خدمات کی توسیع

عزت مآب  وزیر موصوف    جناب رام موہن نائیڈو نے اس سال مزید 9 ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا کا آغاز کیا۔ اس نے مسافروں کے تجربات کو ہموار  بغیر کسی رابطے کے سفر کے ساتھ بدل دیا ہے۔ ڈیجی یاترا اب 24 ہوائی اڈوں پر فعال  ہے یعنی دہلی، بنگلور، وارانسی، پونے، کولکتہ، وجئے واڑہ، حیدرآباد، ممبئی، احمد آباد، جے پور، گوہاٹی، لکھنؤ، کوچین، چنئی، باگڈوگرا، بھونیشور، کوئمبٹور، دابولم، اندور، ایم او پی اے گوا، پٹنہ، رائے پور، رانچی اور وشاکھاپٹنم۔ اس کے آغاز کے بعد سے، 80 لاکھ سے زیادہ   صارفین نے ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے اور ڈیجی یاترا کی سہولت کے ساتھ 4  کروڑ سے زیادہ   اسفار مکمل ہو چکے ہیں۔ ڈیجی یاترا ایپ اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ آئی او ایس پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔ آخر کار، تمام ہوائی اڈوں کا  مرحلہ وار ڈیجی یاترا سے احاطہ کیا   جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0063KIH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007ONUI.jpg

سمندری جہاز  آپریشنز کے لیے رہنما خطوط

شہری ہوابازی کے وزیر جناب  رام موہن نائیڈو نے 22.08.2024 کو ہندوستان میں سی پلین آپریشنز کے لیے رہنما خطوط  کا آغاز کیا۔ یہ رہنما خطوط آپریشنز کی حفاظت اور سلامتی کو ترجیح دیتے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہیں اور  ملک بھر میں بغیر کسی رکاوٹ اور موثر سی پلین آپریشن کو یقینی بناتے ہیں۔ سمندری جہازوں  کے لیے نان شیڈیولڈ آپریٹر پرمٹ (این ایس او پی) فریم ورک کو اپنانا ملک میں سمندری جہازوں  کی کارروائیوں کو تیزی سے شروع کرنے کی اجازت دینے پرتوجہ کے ساتھ  علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم میں ایک اہم قدم ہے۔ اڑان راؤنڈ 5.5 کا آغاز ملک بھر کے 50 سے زیادہ آبی ذخائر  سے سی پلین آپریشنز کے لیے بولی طلب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008H6NK.jpg

ایم آر او سیکٹر ڈویلپمنٹ-

حکومت نے ہندوستان کے ایم آر او  سیکٹر کو عالمی ہم عصروں کے برابر لانے اور ہندوستان میں ایم آر او صنعت کی ترقی میں معاونت کے لئے کئی پالیسیاں اور ضابطے متعارف کرائے ہیں۔ گھریلو ایم آر او صنعت اور ہوا بازی کے شعبے کو  فروغ دینے کی  غرض سے ، حکومت نے 12 جولائی 2024 کو اعلان کیا ہے کہ 5 فیصد  آئی جی ایس ٹی کی یکساں شرح ہوائی جہاز کے پرزوں، جانچ کے آلات، آلات اور ٹول کٹس کی درآمد  پر ان کی ایچ ایس این درجہ بندی سے قطع نظر مخصوص شرائط کے ساتھ لاگو ہوگی۔ اس سے پہلے، ہوائی جہاز کے اجزاء پر 5 فیصد ، 12 فیصد 18 فیصد، اور 28 فیصد کی مختلف جی ایس ٹی کی شرحوں نے چیلنجز پیدا کیے، بشمول انورٹڈ  ڈیوٹی ڈھانچہ اور ایم آر او  اکاؤنٹس میں جی ایس ٹی جمع کرنا۔  یہ نئی پالیسی ان تفاوتوں کو ختم کرتی ہے، ٹیکس کے ڈھانچے کو آسان بناتی ہے، اور ایم آر او سیکٹر میں ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ مزید برآں، مرمت کے لیے درآمد کردہ سامان کی برآمد کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دی گئی ہے۔ نیز، وارنٹی کے تحت مرمت کے لیے سامان کی دوبارہ درآمد کے لیے وقت کی حد تین سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔

ہندوستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں صنفی مساوات کو آگے بڑھانا

ایوی ایشن سیکشن میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے،ہندوستان کی ہوا بازی کی صنعت میں 2025 تک مختلف عہدوں پر خواتین کی تعداد کو 25 فیصد  تک بڑھانے کی خاطر   صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے "شہری ہوا بازی کے شعبے میں صنفی مساوات" پر ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔ اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوا بازی کی افرادی قوت میں خواتین کی بہتر نمائندگی کو فروغ دیں اور تنظیم میں خواتین کے لیے قیادت اور رہنمائی کے پروگرام متعارف کرائیں۔

"عوام کے ساتھ صدر" کے اقدام کے تحت، ہندوستان کی عزت مآب  صدر اور شہری ہوابازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے شہری ہوا بازی کے شعبے میں 51 کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کے ساتھ بات چیت کی۔ اس میں پائلٹ، کیبن کریو، فلائٹ ڈسپیچر، ایئر ٹریفک کنٹرولرز، مینٹی نینس انجینئرز، ایئرپورٹ مینیجرز اور ریگولیٹرز شامل ہیں، جو صنعت میں ان کی اہم شراکت کو اجاگر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009L409.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010UE1X.jpg

علمبردار گرین انرجی اپنانا

شہری ہوا بازی کے وزیر  جناب رام موہن نائیڈو ہوائی اڈوں پر توانائی کے روایتی ذرائع کو اپنانے کی مہم چلا رہے ہیں جس سے آپریشن کے کاربن اثرات  کو کم کیا جا رہا ہے۔ 2024 میں 12 ہوائی اڈوں کی تبدیلی کے  ساتھ 80 ہوائی اڈے 100 فیصد  سبز توانائی کے استعمال میں بدل گئے  ہیں ۔ بنگلورو ہوائی اڈے نے ہوائی اڈے انٹرنیشنل کونسل (اے سی آئی) کی اعلی ترین کاربن ایکریڈیٹیشن لیول 5 حاصل کی ہے، جبکہ دہلی، ممبئی اور حیدرآباد کے  ہوائی اڈوں  نے لیول 4 سے زیادہ  اے سی آئی ایکریڈیٹیشن حاصل کر لیے  ہیں اور  کاربن نیوٹرل بن گیے ہیں۔

******

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.4897


(Release ID: 2090628) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Gujarati