وزارت آیوش
آیوروید میں ایک اور نمایاں کامیابی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی کے روہنی میں سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لئے نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
جدید ترین سہولت سے لیس یہ عمارت تقریباً 185 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی
یہ سہولت 2.92 ایکڑ پر مشتمل روایت اور جدت کو یکجا کرے گی، جس سے ہر طرح کا علاج، خصوصی کلینکس اور مہارت کے فروغ کے لئے نئے مواقع دستیاب ہوں گے
Posted On:
05 JAN 2025 7:00PM by PIB Delhi
صحت کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے اور روایتی ادویات کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روہنی میں سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کاورچوئل طور پر سنگ بنیاد رکھا اور اسے ‘‘آیوروید کی اگلی بڑی چھلانگ’’ قرار دیا۔ تقریب میں آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپراؤ جادھو اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
غریب ترین افراد تک صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی بنانے پر حکومت کی توجہ پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت آیوش اور آیوروید جیسے روایتی ہندوستانی ادویاتی نظام کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران آیوش نظام 100 سے زیادہ ممالک تک پھیل چکا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان میں روایتی ادویات سے متعلق پہلا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) ادارہ قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتے قبل انہوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ کہ آج سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور اس کامیابی کے لیے دہلی کے لوگوں کو اپنی خصوصی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہندوستان میں دنیا کی صحت اور تندرستی کا دارالحکومت بننے کی بے پناہ صلاحیت ہے’’، ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ‘‘میک ان انڈیا’’کے ساتھ ساتھ دنیا ‘‘ہیل اِن انڈیا’’ کو بھی اپنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو ہندوستان میں آیوش کے علاج سے فائدہ اٹھانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی آیوش ویزا کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے اور مختصر عرصے میں سینکڑوں غیر ملکی شہریوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اس تقریب میں، آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب پرتاپراؤ جادھو نے وزیر اعظم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ ‘‘یہ سہولت تحقیق اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کو آگے بڑھائے گی، جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر دیرپا اثر پڑے گا۔’’
سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، روہنی میں منعقد پروگرام میں شمال مغربی دہلی کے ایم پی جناب یوگیندر چندولیا، آیوش کی وزارت کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا اور وزارت آیوش اور سی سی آر اے ایس کے افسران نے شرکت کی۔
شمال مغربی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ جناب یوگیندر چندولیا نے آج دہلی کے روہنی سیکٹر 28 میں سی اے آ ر آئی کی نئی عمارت کے بھومی پوجن کے موقع پر شرکت کی۔ انہوں نے دو اہم پیش رفت نئی میٹرو لائن کا افتتاح اور نئی سی سی آر اے ایس-سی اے آر آئی عمارت کا سنگ بنیاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں سنگ میل دہلی کے لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے ایک ‘‘تحفہ’’ ہیں، جس میں شہر کے لوگوں کے لیے نئے سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طویل مدتی فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے آیوروید کی تحقیق اور صحت خدمات کو آگے بڑھانے میں مسلسل کوششوں کے لئے آیوش کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا، ڈاکٹر آچاریہ ، ڈی جی ، سی سی آر اے ایس ڈاکٹر بھارتی، انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے نئی عمارت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روہنی میں 46 سال کے بعد ایک وقف جگہ کا حصول ایک یادگار کارنامہ ہے، جو مستقبل کی کوششوں کے لیے ایک معیار قائم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ مستقبل کی عمارت معاشرے کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، بیداری اور روایتی ادویات کی رسائی میں اضافہ کرے گی۔’’ سکریٹری آیوش نے کہا کہ ہمیں اس تقریب کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے، جس نے آیورویدک تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال کو بے مثال بلندیوں تک پہنچانے کے اپنے سفر میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔’’
187 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 2.92 ایکڑ پر پھیلی نئی سہولت میں 100 بستروں پر مشتمل ایک تحقیقی اسپتال ہوگا، جو آیوروید کی تحقیق کو آگے بڑھانے اور کمیونٹی کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وقف ہوگا۔
انسٹی ٹیوٹ کا تعارف:
سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، جو 1979 میں قائم کیا گیا تھا، آیوروید میں طبی تحقیق میں نمایاں حیثیت رہی ہے، جس کی خاص توجہ دل کی بیماریوں اور غیر متعدی امراض (این سی ڈی ایس) پر ہے۔ یہ ادارہ کئی برسوں سے نئی دہلی کے پنجابی باغ میں کرائے کے احاطے میں کام کر رہا ہے۔ تاہم، حکومت نے اب سی اے آر آئی کو اپنی جدید ترین سہولت فراہم کرکے ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ 187.15 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 2.92 ایکڑ پر محیط یہ نیا کیمپس جدید ترین تحقیق، علاج اور ہنر مندی کی ترقی کا مرکز بن جائے گا۔ یہ منصوبہ 30 ماہ کے اندر مکمل ہونے والا ہے، جو روایتی ادویات میں ہندوستان کی قیادت کو مزید مضبوط کرے گا۔
نئی سہولت میں چار اہم بلاکس ہوں گے: ایڈمنسٹریٹو بلاک، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) بلاک، ان پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (آئی پی ڈی) بلاک اور ایک ٹریٹمنٹ بلاک، جو کہ ایک ہموار اور جامع صحت کی دیکھ بھال کے تجربے کو یقینی بنائےگا۔یہ انسٹی ٹیوٹ جراثیم، اطفال، کان-ناک-گلا (ای این ٹی)، گٹھیا اور آنکھوں کی دیکھ بھال کے ساتھ روایتی علاج جیسے پنچ کرما، کشر ستُرا (شار سوتر- میڈی کیٹیڈ تھریڈ تھیریپی) اور جلوکاوچارن (لیچ تھیریپی) کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس جدید انفراسٹرکچر سے آیوروید میں تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال میں یکسر تبدیلی کی کی امید ہے، جو کہ روایتی اور جدید صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں کے انضمام میں سی اے آر آئی کو ایک عالمی سرکردہ مرکز کے طور پر قائم کرے گا۔
معیار کے تئیں سی اے ؤر آئی کی وابستگی کا مظاہرہ اس کے باوقار نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلز (این اے بی ایچ ) اور نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) سرٹیفیکیشن کے ذریعے ہوتا ہے۔ ہیلتھ کیئر سیکٹرا سکل کونسل آف انڈیا سے وابستہ انسٹی ٹیوٹ کے پنچ کرما ٹیکنیشن ٹریننگ کورس کا مقصد نوجوانوں کو آیوروید میں قابل قدر مہارتوں سے بااختیار بنانا ہے، اس طرح وہ اس شعبے کی ترقی اور صلاحیت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ن
(Release ID: 2090490)
Visitor Counter : 14