وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فرانسیسی بحریہ کے طیارہ بردار بیڑے کا  بحری تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی خاطر  بھارت کا دورہ

Posted On: 05 JAN 2025 4:30PM by PIB Delhi

 نیوکلیئر توانائی سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز ایف این ایس چارلس ڈی گال کی قیادت میں اور دیگر فرانسیسی بحری جہازوں پر مشتمل فرانسیسی طیارہ بردار  اسٹرائیک گروپ 03 سے 09 جنوری  کے دوران  گوا اور کوچی میں  بندرگاہ کے دورے  کے ساتھ بھارت آئے  گا۔ اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا، باہمی تفہیم کو فروغ دینا اور فرانسیسی بحریہ اور بھارتی بحریہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

گوا میں ، فرانسیسی کیریئر اسٹرائیک گروپ متعدد مشغولیات  انجام دے رہا ہے ، جن میں بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے کے ساتھ سمندر میں پیسیج مشق (پیسیکس) بھی شامل ہے۔ گوا میں بندرگاہ کے مرحلے میں پیشہ ورانہ تبادلے، کراس ڈیک وزٹ، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینج (ایس ایم ای ای) اور سماجی مشغولیات شامل ہیں۔ فرانسیسی بحریہ کے اسٹرائیک گروپ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جیکس میلارڈ، ریئر ایڈمرل ہیگس لین اور فرانسیسی بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران گوا نیول ایریا کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل اجے ڈی تھیوفلس سے گفت و شنید کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی فرانسیسی بحریہ کے جہاز ایف ایس فوربن اور ایف ایس السیس، جو کیریئر اسٹرائیک گروپ کا حصہ ہیں، کوچی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں پیشہ ورانہ گفت و شنید، کراس ڈیک دورے اور ایس ایم ایز شامل ہیں، فرانسیسی بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران سدرن نیول کمانڈ کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ مشغولیات بھارت اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک وسیع تر پہل کا حصہ ہیں ، جو بحری شعبے میں تعمیری تعاون اور باہمی ترقی کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

****

(ش ح – ع ا)

 U. No. 4880


(Release ID: 2090407) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi