ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی آر اے پی سے متعلق سی اے کیو ایم ذیلی کمیٹی نے فوری اثر سے پورے قومی راجدھانی خطے میں نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ کو منسوخ کر دیا


تاہم نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے  پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، شدت، نگرانی اور جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آنے والے دنوں میں اے کیو آئی  کی سطح مزید نہ بڑھے

Posted On: 05 JAN 2025 6:29PM by PIB Delhi

دہلی کے اوسط ہوا کے معیار کے انڈیکس (اے کیو آئی)  میں  مسلسل بہتری آ رہی ہے کیونکہ آج دوپہر 2 بجے یہ 348 پر پہنچ گیا، سہ پہر 3 بجے اس نے 343 ریکارڈ کیا، جومرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ( سی پی سی بی) کے ذریعہ فراہم کردہ چار بجے کے اے کیو آئی بلیٹن میں مزید بہتر ہو کر 339 ہو گیا، اور شام 5 بجے دوبارہ 335 ​​ہو گیا، جو واضح طور پر نیچے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ دہلی کی اوسط اے کیو آئی میں بہتری کے اس رجحان کے پیش نظر، قومی راجدھانی خطہ  اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن کی ذیلی کمیٹی برائے درجہ بندی رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) نے آج ہوا کے معیار کے موجودہ منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی۔ خطے میں موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے انڈیکس کی پیشین گوئیاں جو آئی ایم ڈی / آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب ہیں اور اس کے مطابق احتیاطی تدابیر پر مناسب  اپیل کی جاتی ہے۔ 3 جنوری 2025 سے پورے  قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ کے تحت پابندی والی کارروائیوں کے بارے میں  دہلی-این سی آر کے مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز کا جامع جائزہ لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے مندرجہ ذیل مشاہدہ کیا:

  • سازگار موسمی حالات اور ہوا کی بہتر رفتار کی وجہ سے، دہلی کا اے کیو آئی مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور اسے 4:00 بجے 339 اور 5:00 بجے  335 ریکارڈ کیا گیا ہے اور رجحان/پیش گوئی اے کیو آئی کی سطح کو مزید نیچے جانے کی نشاندہی کی ہے۔
  • آئی ایم ڈی / آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ ہوا کے معیار اور موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، موافق موسمی حالات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں دہلی کے اے کیو آئی کے "خراب" زمرے میں رہنے کا مزید امکان ہے۔

لہٰذا، نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ کے تحت پابندیوں کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو کہ اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہے اور ساتھ ہی دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں بہتری کے رجحان پر غور کرتے ہوئے اور آئی ایم ڈی / آئی ٹی ایم کی پیشن گوئیوں سے بھی امکان ظاہر ہوتا ہے۔ آنے والے دنوں میں دہلی کی مجموعی ہوا کا معیار 'بہت خراب'/ 'خراب' زمرے کے نچلی سطح  پر رہے گا، جی آر اے پی پر سی اے کیو ایم  کی ذیلی کمیٹی نے آج متفقہ طور پر پورے این سی آر  میں نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے تیسرے  مرحلہ کے تحت تمام کارروائیوں کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید برآں، نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی اور پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان پر عمل درآمد، نگرانی  کی جائے گی اوراس کا  جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنسیوں کو سخت نگرانی کرنی چاہئے اور خاص طور پر نظرثانی شدہ جی آر اے پی کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت اقدامات کو تیز کرنا چاہئے تاکہ این سی آر  میں نظر ثانی شدہ جی آر اے پی کارروائیوں کے تیسرے مرحلہ کو دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت کو دور کیا جا سکے۔

کنسٹرکشن اینڈ ڈیمالیشن (سی اینڈ ڈی) پروجیکٹ کے مقامات اور صنعتی  اکائی وغیرہ، جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قوانین ، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزیوں/ عدم تعمیل کی وجہ سے بند کرنے کے مخصوص احکامات جاری کیے گئے ہیں، کسی بھی صورت میں کسی مخصوص حکم کے بغیر اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔

جبکہ جی آر اے پی کے تیسرے مرحلہ  کو منسوخ کیا جا رہا ہے، جاری موسم سرما کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے جب موسمی حالات ہمیشہ سازگار نہیں ہو سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اے کیو آئی کی سطح مزید نہ گرے، شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سٹیزن چارٹر II کے تحت سٹیزن چارٹر پر عمل کریں۔

ذیلی کمیٹی، ہوا کے معیار کے منظر نامے پر گہری نظر رکھے گی اور وقتاً فوقتاً صورتحال کا جائزہ لے گی تاکہ دہلی میں ہوا کے معیار اور آئی ایم ڈی / آئی ٹی ایم کے ذریعہ دستیاب موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے اشاریہ کی پیشن گوئی کے لحاظ سے مزید مناسب فیصلے کیے جا سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض۔ ن م  (

4879


(Release ID: 2090394) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi