وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کا 4 اور 5 جونری 2025 کے دوران لکشدیپ اور منیکوئے جزائر کا دورہ

Posted On: 05 JAN 2025 4:52PM by PIB Delhi

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے 4  اور 5 جنوری 2025 کو  لکشدیپ جزائر کا دورہ کیا۔ سی اے ایس نے منیکوئے جزیرے اور کوارتی جزیرے پر فضائیہ کے جوانوں کے ساتھ گفت و شنید  کی۔ اپنے دورے کے دوران انھوں نے مختلف فوجی تنصیبات کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فضائیہ ، بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے جوانوں سے بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران سی اے ایس نے متحرک جغرافیائی و سیاسی ماحول میں آگے رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور ابھرتے ہوئے ہنگامی حالات سے نمٹنے میں ایل اے ایف کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انھوں نے ہر وقت تیاری کی اعلی حالت برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے فارورڈ تعینات فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور انھیں قوم کے سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے کی تاکید کی۔

(ش ح – ع ا)

 U. No. 4875

 


(Release ID: 2090351) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Marathi