وزارت دفاع
ناویکا ساگر پریکرما II - آئی این ایس وی تارینی لٹلٹن سے روانہ
لٹلٹن سے پورٹ اسٹینلے تک کی تیسرا مرحلہ سب سےطویل اور سب سے مشکل مرحلہ ہے
Posted On:
04 JAN 2025 4:11PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا بحری جہاز (آئی این ایس وی) تارینی نے آج صبح (04 جنوری 25) مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھ نو بجے (0200 بجے آئی ایس ٹی) لٹلٹن پورٹ، نیوزی لینڈ سے پورٹ اسٹینلے (فاک لینڈ آئی لینڈز) کے لیے اپنی اگلی گزرگاہ (تیسرے مرحلے) کے لیے روانہ ہوا۔ یہ تقریباً 5600 این ایم (تقریباً 10,400 کلومیٹر) کے فاصلے کے ساتھ مہم کا سب سے طویل مرحلہ ہے۔ یہ تقریباً 56 ڈگری جنوب میں تارینی کا سب سے جنوبی ٹرانزٹ بھی ہوگا۔
آئی این ایس وی تارینی، 22 دسمبر 24 کو لٹلٹن پہنچی تھی اور تاریخی ڈبل ہینڈڈ چکر کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا ، جس کا آغاز ہندوستانی بحریہ کی دو خواتین افسروں نے کیا تھا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے - سمندری تلاش کے ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی علامت ہے۔
ماوری کمیونٹی کے ارکان کے ذریعہ روایتی ماوری ثقافت میں عملے کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔
لٹلٹن میں قیام کے دوران، عملے نے خاص طور پر اگلے مرحلے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کشتی کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام کیا، تیسرے مرحلے میں جہاز جنوبی بحرالکاہل کو عبور کرے گا، ڈریک پیسیج سے گزرے گا، اور کیپ ہارن کو پار کرکے پورٹ اسٹینلے تک پہنچے گا۔ جنوبی اوقیانوس کے سامنے والے موسمی نظام کے ساتھ، ٹیم تارینی 60-50 ناٹس (110-90 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار کے ساتھ چیلنجنگ سمندروں کا تجربہ کرنے کی توقع کر سکتی ہے۔
لٹلٹن میں رہتے ہوئے، عملے نے ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کی جو کشتی کا دورہ کرنے اور عملے سے سمندری جہاز رانی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں استفسار کرنے کے خواہشمند تھے۔
آئی این ایس وی تارینی 02 جنوری 24 کو کرائسٹ چرچ کے لٹلٹن پورٹ (ایل پی سی) پر زائرین کے لیے کھلا تھا۔ تمام شعبوں سے آنے والے زائرین نے جہاز کا دورہ کیا اور کرائسٹ چرچ سٹی کونسل کی کونسلر مسز وکٹوریہ ہینسٹاک سمیت عملے کے ساتھ بات چیت کی۔
04 جنوری 25 کو آئی این ایس وی تارینی کی روانگی کی تقریب میں ہندوستانی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزید برآں، نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے لیے اٹلی کے اعزازی قونصل مسٹر بیلفیور بولوگنا اور کرائسٹ چرچ کی سربراہ مسز سو میک فارلین۔ انٹارکٹک آفس، بھی موجود تھیں۔ روانگی تقریب کے دوران ماوری برادری کے ارکان کی طرف سے عملے کے لیے روایتی ماوری دعائیں بھی کی گئیں۔
ناویکا ساگر پرکرما - II، ایک ہندوستانی بحریہ کی مہم ہے جو تین عظیم کیپس کے ذریعہ زمین کا ڈبل ہینڈڈ چکر لگانے کی کوشش کرتی ہے۔ کشتی کو 02 اکتوبر 24 کو گوا سے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمیرل ٍدنیش کے ترپاٹھی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 38 دن تک بحر ہند کے اس پار جانے کے بعد، یہ 24-09 نومبر 24 کو آسٹریلیا کے شہر فریمینٹل میں رکی۔ فریمینٹل سے لٹلٹن تک کا دوسرا مرحلہ 28 دنوں میں اختتام پذیر ہوا جہاں کشتی نے مختلف موسمی حالات دیکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
4852
(Release ID: 2090166)
Visitor Counter : 15