وزارت دفاع
بھارتیہ فضائیہ (آئی اے ایف ) کی طرف سے گوہاٹی کے فضائی اسٹیشن میں انڈسٹری آؤٹ ریچ ایونٹ (آئی او ای)2025 کی منصوبہ بندی
Posted On:
04 JAN 2025 10:38AM by PIB Delhi
ہندوستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور مقامی جدت کو فروغ دینے کی کوشش میں، ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) ایک انڈسٹری آؤٹ ریچ ایونٹ 25 (آئی او ای 25) کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ ایونٹ دو دن پر مشتمل ہے، جس کا پہلا مرحلہ 13 جنوری 2025 کو آن لائن منعقد ہوگا، اور دوسرا مرحلہ 15 جنوری 2025 کو ایئر فورس اسٹیشن گوہاٹی میں منعقد کیا جائے گا۔
آئی او ای 25 دفاعی صنعت کے شراکت داروں، جدت پسندوں اور اسٹارٹ اپس کو ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ جوڑنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ساتھ ہی دفاع میں جدت کی ضرورت اور حکومت ہند کے آتم نربھر دفاعی نظام کے قیام کی کوششوں اور ویژن کو بھی اجاگر کرے گا۔
آن لائن مرحلے کے دوران درج ذیل اہم سیشنز شامل ہوں گے:
- آئی اے ایف کے آتم نربھرتا اقدامات پر ایک مختصر جائزہ ، جو ڈائریکٹوریٹ آف ایرو اسپیس ڈیزائن، آئی اے ایف پیش کرے گا۔
- آئی ٹی ای ایکس اسکیمیں، پالیسیوں اور عمل پر ایک مختصر جائزہ، جو دفاعی اختراعی تنظیم، وزارت دفاع پیش کرے گا۔
- کوالٹی اشورنس اور سرٹیفیکیشن کے عمل پر پیشکش، جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایئر کرافٹ کوالٹی اشورنس دے گا۔
- ایئر ورتھینس سرٹیفیکیشن کے عمل پر پیشکش، جو سینٹرل ملٹری ایئر ورتھینس اینڈ سرٹیفیکیشن پیش کرے گا۔
- ہوائی اور ایوی ایشن سے متعلق نظام کے لیے سرٹیفیکیشن ضروریات اور ٹیسٹنگ کے عمل کا تعارف، جو ایئر کرافٹ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ پیش کرے گا۔
آئی او اے 25کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری 2025 کو ایئر فورس اسٹیشن گوہاٹی میں منعقد ہوگا، جہاں آپریٹروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ذریعے صنعت کے نمائندے آپریشنل ضروریات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے اور ان شعبوں کی نشاندہی کر سکیں گے جہاں وہ اختراعی حل کے ذریعے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
یہ اقدام دفاعی شعبے میں مواقع کی شناخت کے ذریعے صنعت کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہندوستان کے خود انحصار بننے کے اسٹریٹجک مقصد کی حمایت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آئی او اے 25 میں شرکت کے لیے https://shorturl.at/g6684 پر رجسٹر کریں یا ڈائریکٹوریٹ آف ایرو اسپیس ڈیزائن، IAF سے فون نمبر 011-23071124 پر یا ای میل ایڈریس aero[dot]design[at]gov[dot]in پر رابطہ کریں۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno-4842
(Release ID: 2090088)
Visitor Counter : 24