عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی شکایات کے 2015 کے ایکٹ کے تحت عوامی شکایات کے ازالے کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈے اے آر پی جی کے وفد نے بہار کا دورہ کیا


بہار کا عوامی شکایات کے حق کا ایکٹ 2015 عوامی شکایات کے مؤثر ازالے میں شکایات افسران کو نیم عدالتی اختیارات فراہم کرتا ہے

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے وفد نے عوامی شکایات کے حق ایکٹ 2015 کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے کو سراہا

Posted On: 04 JAN 2025 9:59AM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نیز محکمہ پنشن و پینشنرز ویلفیئر  کے سکریٹری جناب وی سرینواس کی قیادت میں محکمہ کی ایک اعلیٰ سطحی وفد نے  3 جنوری 2025 کو بہار کا دورہ کیا تاکہ بہار کے حق برائے عوامی شکایات ازالہ ایکٹ(بہار آر پی جی پی ) اور بہار حق برائے عوامی خدمات ایکٹ (بہار آرٹی ایس  ایکٹ )کے نفاذ کو سمجھا جا سکے۔ وفد میں ایڈیشنل سکریٹری جناب پونیت یادو ، جوائنٹ سکریٹری محترمہ سریتا چوہان ، ڈائریکٹر جناب سوبھاشیش داس ، اور  ڈپٹی سکریٹری جناب ہری کیرن بھٹ شامل تھے۔

ڈی اے آر پی جی  وفد نے دورے کے دوران بہار کے معزز نائب وزرائے اعلیٰ، جناب سمرات چودھری اور جناب وجے کمار سنہا سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں عوامی شکایات کے مؤثر ازالے، سی پی جی آر اے ایم ایس  پورٹل، صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا کاموں کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم، اور پینشنروں کی ڈیجیٹل بااختیاری پر گفتگو کی گئی۔ بہار حکومت کے حق برائے عوامی شکایات ایکٹ اور حق برائے خدمات ایکٹ کے بہترین طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد کی سطح پر سرکاری ملاقاتیں بہار کے چیف سکریٹری جناب امرت لال مینا، ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب بی. راجندر، اور  سکریٹری بہار حکومت اور ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر بہار انتظامی اصلاحاتی مشن ڈاکٹر پرتیمہ کے ساتھ کی گئیں۔ ان ملاقاتوں میں حق برائے عوامی شکایات ایکٹ، حق برائے خدمات ایکٹ، شکایت اپیل افسر کے عمل اور ریکارڈ مینجمنٹ کے بہتر طریقوں پر گفتگو ہوئی۔

ڈے اے آر پی جی  وفد نے سمادھان اورجگیاسا کال سینٹروں کا بھی دورہ کیا۔ ایک موقع پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں بہار حق برائے عوامی شکایات ازالہ ایکٹ اور بہار حق برائے عوامی خدمات ایکٹ کے نفاذ اور اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے اسٹیٹ پبلک گریوینس ریسیپٹ سینٹر کا دورہ کیا اور بعد میں پٹنہ میں ضلع  شکایتوں کے ازالے کے افسر کے دفتر گئے، جہاں انہوں نے شکایات کی سماعت اور ازالے کے عمل کا ذاتی طور پر ملاحظہ کیا۔

بہار حق برائے عوامی شکایات ایکٹ 2015 عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے شکایت افسران کو نیم عدالتی اختیارات فراہم کرتا ہے۔ شکایت افسران کو، پروجیکٹ عمل آوری حکام/ ایجنسیوں کو طلب کرنے اور سماعت کے بعد وجوہات پر مبنی حکم جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ شکایات کے ازالے کا یہ منظم طریقہ ایک بہتریں اختراعی قومی عمل کی نمائندگی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BFWI.jpg

ڈی اے آر پی جی  وفد کی بہار کے معزز نائب وزیر اعلیٰ، جناب سمرت چودھری سے ملاقات

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GBIB.jpg

ڈی اے آر پی جی کا وفد بہار کے معزز نائب وزیر اعلیٰ جناب شری وجے کمار سنہا سے ملاقات کے دوران

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DJMD.jpg

ڈی اے آر پی جی کے وفد نے ریاستی عوامی شکایات کی وصولی کے مرکز کا دورہ کیا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EDOX.jpg

ڈی اے آر پی جی  کے وفد نے بہار پرشاسک سدھر مشن سوسائٹی کا دورہ کیا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AMPS.jpg

ڈی اے آر پی جی  کے وفد نے بہار کے چیف سکریٹری جناب امرت لال مینا جی سے ملاقات کی

******

ش ح۔ش ا ر۔  ول

Uno-4843


(Release ID: 2090083) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil