وزارات ثقافت
مہا کمبھ 2025: ہندوستان کے ابدی جذبے کا جشن
ہندوستان کے جذبے کا جشن: روحانی، ڈیجیٹل، اور تجدید شدہ
Posted On:
03 JAN 2025 7:33PM by PIB Delhi
”تروینی کا اثر، وینی مادھو کی شان، سومیشور کا آشیرواد، رشی بھاردواج کی تپسیا کی سرزمین، بھوان ناگ راج وسو جی کا خاص مقام، اکشے وت کی لافانیت اور بھگوان کا فضل – یہی ہمارے تیرتھ راج پریاگ بناتے ہیں“
- وزیر اعظم نریندر مودی
مہا کمبھ میلہ، ایک مقدس اجتماع جو ہر بارہ سال بعد ہوتا ہے، صرف ایک وسیع اجتماع سے کہیں زیادہ ہے - یہ ایک گہرا روحانی سفر ہے جس کی جڑیں قدیم ہندو کتھاؤں میں موجود ہیں۔ یہ مقدس تہوار، دنیا کا سب سے بڑا اجتماع خود شناسی، تزکیہ نفس، اور روشن خیالی کی ابدی جستجو کی علامت ہے۔ لاکھوں سنیاسی، سنت، سادھو، اور متنوع پس منظر کے زائرین عقیدت میں متحد ہو جاتے ہیں، جو انسانی روحانیت کے جوہر کو مجسم کرتے ہیں۔
12 سالوں میں چار بار منایا جانے والا کمبھ میلہ ہندوستان میں چار مقدس مقامات: گنگا کے کنارے ہریدوار، شپرا کے کنارے اُجین، گوداوری کے کنارے ناسک، اور گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر پریاگ راج کے درمیان گھومتا ہے۔ لکیات، روحانیت، رسومات اور ثقافتی روایات کو ملا کر، کمبھ میلہ ایمان اور علم کے لازوال ثبوت کی علامت ہے۔
مہا کمبھ میلہ
مہا کمبھ میلے میں سرگرمیاں اور پرکشش مقامات
تروینی سنگم میں لاکھوں لوگ کمبھ غسل کی رسم میں حصہ لیتے ہیں۔ اس مقدس رسم کو انجام دینا اس عقیدے کے مطابق ہے کہ اپنے آپ کو مقدس پانیوں میں ڈبونے سے انسان اپنے تمام گناہوں سے پاک ہو جاتا ہے، اپنے آپ کو اور اپنے آباؤ اجداد کو پنر جنم اور موکش کے حتمی حصول کے چکر سے آزاد کر دیتا ہے۔
کلاسیکی موسیقی، رقص، اور ہندوستان کے روحانی ورثے پر نمائشیں ریاست کی ثقافتی دولت کو اجاگر کریں گی۔ ہندوستان کے متنوع ورثے کی متحرک نمائشیں ایک بصری اور سمعی دعوت ہیں۔
بچوں کے لیے اونٹ کی سواری جیسی سرگرمیاں ہوں گی
واٹر اسپورٹس ایرینا اور فلوٹنگ جیٹی اس سال کمبھ میلے میں ایک نیا اضافہ ہونے جا رہے ہیں جسے یاتریوں کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ روحانیت اور تفریح کا ایک انوکھا امتزاج فراہم کرے گا۔
پریاگ راج میں شہر کی سجاوٹ اور پینٹنگ: کلاکرتی
پریاگ راج میلہ پرادھیکرن حکومت اتر پردیش کی موجودہ کوششوں کی حمایت کر رہا ہے تاکہ یاتریوں اور سیاحوں کی بڑی آمد سے قبل ریاست کو خوبصورت بنایا جا سکے اور اس کے لیے کلا کرتی پروجیکٹوں کو شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ مہم کمبھ میلہ 2025 کی تکمیل کے بعد پریاگ راج شہر میں ایک لازوال میراث چھوڑے گی اور پریاگ راج میں مختلف مقامات کی جمالیاتی قدر میں زبردست اضافہ کرے گی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4838
(Release ID: 2090023)
Visitor Counter : 21