کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی آئی آئی ٹی نے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اسٹارٹ اپ پالیسی فورم کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں

Posted On: 03 JAN 2025 4:21PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت ،صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کا محکمہ جمعرات کو اسٹارٹ اپ پالیسی فورم (ایس پی ایف) کے ساتھ ایک تاریخی شراکت داری  میں ہوا، جو  ہندوستان کی نئی جدید کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والی ایک معروف صنعتی تنظیم ہے۔

بانی  افراد اور پالیسی سازوں کا ایک اجتماع ایس پی ایف بیٹھک -  15 اور  16 جنوری کو دہلی  کے  بھارت منڈپم میں منعقد کیا جائے گا۔ اسے  نیشنل اسٹارٹ اپ ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔ یہ تقریب ڈی پی آئی آئی ٹی  اور ایس پی ایف کے اراکین کے درمیان نئے تعاون کا اعلان کرنے کے لیے ایک بامعنی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ مزید یہ کہ ،  ایس پی ایف خصوصی عمیق پروگراموں کو منظم کرنے کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی  کے ساتھ شراکت داری کرے گا، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کو ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے ساتھ شامل ہونے کے قابل بنایا جائے گا اور ملک بھر سے ابھرنے والی اہم اختراعات کا خود سے مشاہدہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، اسٹارٹ اپ انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری، جناب سنجیو نے کہا کہ ایس پی ایف کے ساتھ یہ اہمیت کا حامل تعاون ڈی پی آئی آئی ٹی کے  ایک ایسے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے،  جہاں اسٹارٹ اپ کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے اور یہ  ہندوستان کے عالمی جدت طرازی کا مرکز بننے کے مشن میں بہت زیادہ تعاون  دے  سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ایف ممبران ہندوستان کے کاروباری جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس مشن میں ان کی شرکت 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈی پی آئی آئی ٹی اور ایس پی ایف کے اراکین کے درمیان شراکت داری قائم کرکے، یہ اتحاد عالمی سطح پر ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو  نظام  کو مرکزی سطح پر فروغ دینے اور بین الاقوامی متعلقہ فریقوں  کے ساتھ تعلقات کو آسان بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

دریں اثنا، اسٹارٹ اپ پالیسی فورم کی صدر اور سی ای او شویتا راجپال کوہلی  نے تبصرہ کیا کہ "یہ اتحاد ڈی پی آئی آئی ٹی  اور ایس پی ایف کی ایک لچکدار اور فروغ پزیر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے مشترکہ خوا ہشات کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس پی ایف ممبران اور ڈی  پی آئی آئی ٹی  کے درمیان مفید تعاون کو آسان بنا کر، ہمارا مقصد عالمی جدت طرازی کے نقشے پر ہندوستان کی پوزیشن کو یقینی بنانا ہے اور کاروباریوں کو اپنی پوری صلاحیتوں کو کھولنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ ق ر

 (U:4822)


(Release ID: 2089924) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil