عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  ہے کہ اپنی مدد آپ گروپس ہندوستان میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کی صلاحیت کی عکاسی کرتے ہیں


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خواہش مند اضلاع پروگرام کے ذریعے وائی ایس آر کڑپّا میں ترقیاتی اقدامات کو مستحکم کیا ہے

وزیر موصوف نے خواتین کی قیادت والے اپنی مدد آپ گروپوں  ایس ایچ جیزکی ستائش کی: جو اقتصادی خود انحصاری کی ایک روشن مثال ہیں

اسکولی بچوں کے لیے تعلیم اور غذائیت کو آگے لے جاتے ہوئے ، موراگوڈی میں سنٹرل کچن کے لیے سنگ بنیاد رکھا

گنڈی کوٹا کی سیاحت کی ترقی کے لیے وژن: ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ثقافتی ورثے کی قیادت والی اقتصادی منصوبہ بندی کو اجاگر کیا

Posted On: 03 JAN 2025 1:22PM by PIB Delhi

سائنس  اور ٹیکنالوجی؛ ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گورننس ایجنڈے کی کلیدی ترجیح کے طور پر "خواتین کی قیادت  والی ترقی" کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ موراگوڈی گاؤں میں اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کی تقریباً 3000 خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ گروپس ہندوستان میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کی صلاحیت کے عکاس  ہیں۔

خواہش مند اضلاع پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت وائی ایس آر کڑپّا کے اپنے تین روزہ دورے کے پروگرام کو  جاری رکھتے ہوئے، وزیر موصوف نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق سرگرمیوں، تعلیم،  بنیادی ڈھانچے اور سیاحت سمیت کلیدی ترقیاتی ترجیحات پر زور دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ موراگوڈی گاؤں  کا دورہ کیا،  جہاں انہوں نے خواتین کی زیرقیادت اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) کے ساتھ کام کیا۔ مذکورہ گروپ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے میں مالی خواندگی، خوراک کو ڈبہ بند کرنے ، اور ہینڈلوم اور باجرے پر مبنی مصنوعات کی تیاری کو فروغ دے کر یکسر تبدیلی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔  مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) کی پی ایم فارملائزیشن  جیسی  مرکزی اسکیموں  کے ذریعے تعاون یافتہ، یہ ایس ایچ جیز  اقتصادی خود انحصاری کے لیے امید کی کرن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے اپنی مدد آپ گروپوں   کی کوششوں کی تعریف کی اور  ایس ای ای ڈی اے پی جیسے پروگراموں کے ذریعے ہنرمندی کی مزید ترقی کی حوصلہ افزائی کی، جس کا مقصد علاقے میں روزگار اور کاروباری مواقع کو بڑھانا ہے۔

KA 01.jpg

تقریب سے قبل ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک نمائش کا دورہ کیا، جس میں مقامی کھانے کی اشیاء اور چھوٹی افادیت کی مصنوعات جیسی مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔ ڈسپلے نے دیسی اشیا اور خود انحصاری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شرکاء کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو اجاگر کیا۔

اس دورے کے دوران اہم ترجیحات میں، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی شامل تھیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ، موراگوڈی کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں سینٹرل کچن کا  سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سہولت اسکولی بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے  کے ساتھ ساتھ دوپہر کے کھانے کے پروگراموں کی موثر فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے سڑکوں، پانی کی نکاسی کے نظام، رہائش اور پینے کے صاف پانی تک رسائی سمیت جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ یہ اقدامات ضلع میں طویل مدتی، پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے میں کلیدی حیثیت  رکھتے ہیں۔

بعد میں دن میں ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گنڈی کوٹا کا دورہ کیا، جو  ایک تاریخی مقام  ہے اور یہ  اپنے شاندار مناظر اور ثقافتی اہمیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ مقامی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران، انہوں نے خطے کے لیے اقتصادی محرک کے طور پر سیاحت کی صلاحیت پر زور دیا۔ گنڈی کوٹہ کو ایک ممتاز ورثہ کی منزل کے طور پر ترقی دے کر، حکومت کا مقصد اس جگہ کی منفرد دلکشی اور تاریخ کو محفوظ رکھتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اپنی سرگرمیوں کے تحت ، مساوی ترقی کو فروغ دینے میں خواہش مند اضلاع کے پروگرام کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "اے ڈی پی نے ہمیں دکھایا ہے کہ حکمرانی اور  تعاون پر مرکوز  رہ کر ہم سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی دے سکتے ہیں اور وہاں رہنے والے  لوگوں کو ملک کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے برابر مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے وزیر اعظم کے وژن کا  ہی  نتیجہ ہے، جو ایک جامع اور ترقی پسند ہندوستان میں یقین رکھتے ہیں،،۔

KA03.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے وائی ایس آر کڑپّا کے دورے نے نہ صرف اے ڈی پی کے تحت ضلع کی کامیابیوں کو اجاگر کیا  ہے، بلکہ باقی ماندہ چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔  اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ضلع مجموعی ترقی کی جانب اپنی راہ پر گامزن رہے، اس کے تفصیلی جائزے اور مختلف  متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت خلاء کو دور کرنے کے لیے حکمت عملیوں سے آگاہ کرنے میں مدد گارثابت ہوگی۔

وزیر موصوف کے سرگرم موقف سے حکومت کے پالیسیوں کو مؤثر اقدامات میں تبدیل کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ اے ڈی پی  جیسے پروگراموں کے ذریعے، انتظامیہ مقامی کمیو نٹیز کو بااختیار بنانے، بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، اور اختراع کو فروغ دینےنیز  پورے ہندوستان میں پائیدار ترقی کے لیے ایک روڈ میپ وضع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وائی ​​ایس آر کڑپّا کی تبدیلی صرف ایک ضلع کی ترقی کی کہانی نہیں ہے، بلکہ ملک میں مساوی ترقی کے مستقبل کا  ایک وژن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ ق ر

 (U:4812)


(Release ID: 2089876) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil