اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موئل نے 25-2024 میں، پہلی سہ ماہی اور 9 ماہ کی اب تک کی بہترین کارکردگی حاصل کی

Posted On: 03 JAN 2025 1:46PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے تحت  سرکاری  سیکٹر  کے تحت آنے والے ایک ادارے (پی ایس یو)،  موئل نے اکتوبر سے دسمبر 2024  تک پہلی  سہ ماہی میں اب تک کی سب سے اچھی کارکردگی حاصل کی ہے، جس میں 4.6 لاکھ ٹن مینگنیج ایسک کی بہترین پیداوار اور 3.88 لاکھ ٹن کی فروخت ہوئی ہے، جو گزشتہ سال کی (سی پی ایل وائی) اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔  رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کی کارکردگی کے حوالے سے، موئل نے 13.3 لاکھ مینگنیج ایسک کی پیداوار درج کی ہے، جو کہ 4.5 فیصد زیادہ ہے اور 11.39 لاکھ ٹن کی فروخت ہوئی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔  سرکاری  سیکٹر  کے تحت آنے والے اس ادارے (پی ایس یو)نے اپنی ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ میں 72,340 میٹر کا اضافہ بھی درج کیا ہے ، جوسی پی ایل وائی سے 19 فیصد زیادہ ہے۔

توقع ہے  کہ مندرجہ بالا کارکردگی کے ساتھ، موئل پہلی سہ ماہی کی بہترین آمدنی سے آگے نکل جائے گی۔ موئل  کے  سی ایم ڈی  جناب اجیت کمار سکسینہ نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس یقین کا بھی  اظہار کیا کہ کمپنی ترقی کی اپنی رفتار کو برقرار رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ ق ر

 (U:4813)


(Release ID: 2089874) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil