سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ڈی این ٹی برادریوں کے لیے فلاحی اقدامات پر متعلقہ فریقوں کی میٹنگ کی صدارت کی
متعلقہ گروپوں کے لیے تعلیم، حفظان صحت اور پائیدار ذریعہ معاش تک رسائی کو بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوزکی گئی
Posted On:
02 JAN 2025 6:03PM by PIB Delhi
سماجی انصاف وتفویض اختیارات(ایس جےاورای)کے مرکزی وزیرڈاکٹر وریندرکمار نے آج نئی دلی میں غیر نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش، اور نیم خانہ بدوش برادریوں (ڈی این ٹی) کی فلاح و بہبود اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ اس تقریب میں وزیر مملکت (ایس جےاورای) جناب رام داس اٹھاولے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے(ڈی او ایس جے ای) کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ نے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جہاں تجربات کا اشتراک کیا گیا اور ریاستوں میں ڈی این ٹی برادریوں کو بلند کرنے کے لیے نافذ کردہ جدید اقدامات اور کامیاب عملی طریقے پیش کیے گئے۔ مہاراشٹر، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، اور تمل ناڈو کی حکومتوں کے نمائندوں نے ان برادریوں کو درپیش منفرد چیلنجز کے حل اور ان کی جامع ترقی کے لیے انہیں حل کرنے اور اپنی حکمت عملیوں کا اشتراک کیا۔
اس کے علاوہ وزارت صحت اور دیہی ترقی کی وزارت کے معززین نے بھی اہم معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ 14 سیڈ شراکت دار ایجنسیوں کے نمائندے، قومی پسماندہ طبقے کیلئے اقتصادیات اور ترقی کی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی)، قومی درج فہرست ذاتوں کیلئے اقتصادیات اور ترقی کی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) اور ملک بھر سے ریاستی سطح کی ڈی این ٹی ایسوسی ایشنز کے ممبران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
بات چیت میں ڈی این ٹی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے جاری کوششوں کو مضبوط کرنے کے لیے جانکاری کے تبادلے اور باہم سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ میٹنگ میں جامع ترقی کے لیے پختہ عزم کی تصدیق کی گئی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تعاون پر مبنی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا کہ کوئی بھی برادری پیچھے نہ رہے۔
ڈی این ٹی کمیونٹیز کے لیے تعلیم، حفظان صحت، اور پائیدار روزگار کے حصول پر خصوصی توجہ دی گئی۔ بات چیت میں حکومت کی اسکیموں کی مؤثر اور شفاف ترسیل کے لیے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے کردار کو بھی نمایاں کیا گیا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 4795 )
(Release ID: 2089699)
Visitor Counter : 17