کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے دسمبر 2024 میں کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا
Posted On:
01 JAN 2025 5:08PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے ماہ دسمبر 2024 کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں اضافہ درج کیا ہے، جس سے ملک کے لیے توانائی کی یقینی فراہمی کے عزم کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔
دسمبر 2024 کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار 97.94 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی، جو کہ 5.33 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ پچھلے سال کے اسی ماہ کے دوران ریکارڈ کی گئی 92.98 ملین ٹن پیداوار سے زیادہ ہے۔ مخصوص کانوں اور دیگر کانوں نے 18.95 ایم ٹی کی پیداوار کی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 14.62 ایم ٹی کے مقابلے میں 29.61 فیصد کی نمایاں نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ دسمبر 2024 تک کوئلے کی مجموعی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جو مالی سال 2024-25 میں 726.29 ایم ٹی (عارضی) تک پہنچ گئی، جو کہ مالی سال 2023-24 کی اسی مدت کے دوران 684.45 ایم ٹی کے مقابلے میں 6.11 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے وزارت کی انتھک کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
جہاں تک کوئلے کی ترسیل کا معاملہ ہے، دسمبر 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق کوئلے کی ترسیل 92.59 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو دسمبر 2023 میں 87.06 ملین ٹن کے مقابلے میں 6.36 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ مخصوص کانوں اور دیگر کانوں سے کوئلے کی ترسیل 18.13 ملین ٹن رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.83فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 2024-25 کے دوران دسمبر 2024 تک کوئلہ کی مجموعی ترسیل 750.75 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جو مالی سال 2023-24 میں 711.07 ملین ٹن کے مقابلے میں 5.58 فیصد کی شاندار شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے۔
کوئلہ کی وزارت مسلسل ایسی تدابیر میں پیش پیش رہی ہے جو کوئلے کی پیداوار میں اضافہ، کوئلے کی ترسیل میں روانی اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ کوئلے کی پیداوار اور ترسیل میں مسلسل اضافہ کوئلے میں خودکفالت حاصل کرنے اور آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے کوئلے کی وزارت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع ۔ ن م۔
U- 4758
(Release ID: 2089379)
Visitor Counter : 25