وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

چھ اعشاریہ آٹھ نو فی صد جی ایس 2025 کی بازادائیگی

Posted On: 30 DEC 2024 6:31PM by PIB Delhi

چھ اعشاریہ آٹھ نو فی صد جی ایس 2025' کا بقایا بیلنس 16 جنوری 2025 کو قابل بازادائیگی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے قابلِ تبادلہ دستاویز ایکٹ 1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ ایك روز قبل کام کے دن کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز، 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق سبسڈیری جنرل لیجر یا كونسٹیٹوینٹ سبدسیڈیری جنرل لیجر اكاونٹ یا اسٹاك سرٹیفیكیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو میچورٹی کی رقم کی ادائیگی،اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کو شامل کرتے ہوئے پے آرڈر کے ذریعے یا الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت والے کسی بھی بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعہ کیا جائے گا۔

سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے ہولڈر اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔

 برقی ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ / مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بہر حال ہولڈرز ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے پبلک ڈیبٹ دفاتر، ٹریژریز/سب ٹریژریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے داخل/رجسٹرڈ ہیں) میں باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ سیکیورٹیز کو ٹینڈر کرسکتے ہیں۔

مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات  حاصل کی جا سکتی ہیں۔

*****

ش ح۔ع س۔س ا

U.No:4696


(Release ID: 2088963) Visitor Counter : 14


Read this release in: Hindi , English