وزارت آیوش
پیراگوئے سے دنیا تک: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آیوروید کی بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی پر روشنی ڈالی
آیوروید کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں ان کی دور اندیش قیادت کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ: جناب پرتاپ راؤ جادھو ، آیوش کے وزیر
Posted On:
29 DEC 2024 4:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات کی 117 ویں قسط میں پیراگوئے میں کیے جا رہے متاثر کن کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے آیوروید کی بڑھتی ہوئی عالمی گونج پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی امریکہ میں ایک ملک ہے جسے پیراگوئے کہا جاتا ہے ۔ وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی۔ پیراگوئے میں ایک شاندار کوشش کی جا رہی ہے۔ پیراگوئے میں ہندوستانی سفارت خانے میں ایریکا ہیوبر آیورویدک طریقے سے علاج کرتی ہیں ۔ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد آیوروید پر مبنی مشورے کے لیے ان سے رابطہ کررہے ہیں۔
یہ اعتراف آیوروید کو صحت اور تندرستی کے عالمی نظام کے طور پر فروغ دینے کے لیے آیوش کی وزارت کے غیر متزلزل عزم کی نشان دہی کرتا ہے۔
آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ ہم آیوروید کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں ان کی بصیرت انگیز قیادت کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آیوش کی وزارت آیوروید کو صحت کے عالمگیر حل کے طور پر آگے بڑھانے اور اس کی عالمی موجودگی کو مضبوط کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
وزارت ان اقدامات کی قیادت کر رہی ہے جنہوں نے دنیا بھر میں آیوروید کے نقش قدم کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے:
- عالمی رسائی اور تعاون: وزارت نے باہمی تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے 24 ملکی سطح اور 48 ادارہ جاتی سطح کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں ۔ مزید برآں آیوروید کی تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے عالمی سطح پر 15 اکیڈمک چیئرز قائم کی گئی ہیں ۔ آیوش انفارمیشن سیل 35 ممالک میں 39 مقامات پر علمی مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں ۔
- اسٹریٹجک معاہدے: اس سنگ میل میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ڈونر معاہدہ ، ویتنام کے ساتھ ادویاتی پودوں کے معاملے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ اور ملائیشیا و ماریشس کے ساتھ آیوروید سے متعلق تاریخی معاہدے شامل ہیں ۔ یہ شراکت داریاں سب کے لیے جامع صحت کے ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھاتی ہیں ۔
- شناخت اور ادارہ جاتی تعاون: جام نگر میں ڈبلیو ایچ او گلوبل ٹریڈیشنل میڈیسن سینٹر کا قیام اور اس سال ڈبلیو ایچ او کے ذریعے آئی سی ڈی-11 میں روایتی ادویات کو شامل کرنا آیوروید کی عالمی شناخت کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔
- ہندوستان میں آیوش ویزا اور شفایابی: آیوش ویزا جیسے اقدامات طبی سیاحت کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ، جس سے ہندوستان جامع شفایابی کے لیے ایک ترجیحی مقام بن رہا ہے ۔
150 ممالک میں 29 اکتوبر 2024 کو منائے جانے والے 9 ویں یوم آیوروید کی کامیابی ، آیوروید کی بڑھتی ہوئی عالمی قبولیت کو مزید ظاہر کرتی ہے۔ اس تقریب کا موضوع ’’عالمی صحت کے لیے آیوروید اختراعات‘‘ تھا، جس میں روایتی ادویات اور تندرستی کے مسائل کے حل میں ہندوستان کی قیادت کو دکھایا گیا۔
حکومت کے عالمی اقدامات کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کا وژن اور ہماری وزارت آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی مسلسل رہنمائی اور حمایت آیوش کی عالمی مقبولیت کو بڑھانے میں اہم رہی ہے ۔ آیوش اداروں کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کا نیٹ ورک مسلسل پھیل رہا ہے اور روایتی ادویات میں ہندوستان کی قیادت اور عالمی صحت کی دیکھ بھال میں اس کی موزونیت کو اجاگر کرتا ہے۔
من کی بات کا لنک:
Hindi II 117th edition of 'Mann Ki Baat' || 29th December 2024
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 4664
(Release ID: 2088740)
Visitor Counter : 26