اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایسٹرن انویسٹمنٹ لمیٹڈ (ای آئی ایل)، (آر آئی این ایل کی ذیلی کمپنی) کی 97ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 28 DEC 2024 5:32PM by PIB Delhi

ایسٹرن انویسٹمنٹ لمیٹڈ (ای آئی ایل)،(آر آئی این ایل کی ذیلی کمپنی) اور اسٹیل کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت سی پی ایس ای کی 97ویں سالانہ جنرل میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 28 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئی۔

جناب اجیت کمار سکسینہ، سی ایم ڈی (اضافی چارج)، آر آئی این ایل اور ای آئی ایل کے غیر ایگزیکٹو چیئرمین نے آج ایڈمنسٹریشن بلڈنگ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ سے میٹنگ کی صدارت کی۔

محترمہ سپنا بھٹاچاریہ، ڈی ڈی جی (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل)، وزارت اسٹیل اور گورنمنٹ ڈائریکٹر، ای آئی ایل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نئی دہلی سے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب ایس نارائن سوامی، حکومت کے انڈر سکریٹری۔ ہندوستان کی وزارت اسٹیل (ایم او ایس) ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ نئی دہلی سے مجاز نامزد امیدوار کے طور پر صدر ہند کی جانب سے  شریك رہے۔

جناب سریش چندر پانڈے، ڈائریکٹر (پرسنل)، آر آئی این ایل اور منیجنگ ڈائریکٹر، ای آئی ایل، جناب ایس راجا بابو، کمپنی سکریٹری، ای آئی ایل اور جناب کے ہیما راجو، اے جی ایم (کمپنی امور)، آر آئی این ایل کے نمائندے نے وشاکھاپٹنم سے اے جی ایم میں شرکت کی۔ جناب پسپن سرکار، چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او)، ای آئی ایل اور دیگر افسران نے بھونیشور سے میٹنگ میں شرکت کی۔ ملک کے مختلف حصوں سے ای آئی  ایل کے شیئر ہولڈرز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ای آءی ایل کے کمپنی سیکرٹیریل ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ کی کارروائی کو مربوط کیا۔

جناب اجیت کمار سکسینہ، سی ایم ڈی (ایڈیل چارج)، آر آئی این ایل اور نان ایگزیکٹیو چیئرمین، ای آئی ایل نے ای آئی ایل کے شیئر ہولڈرز سے خطاب کیا اور کمپنی کی پوزیشن کی وضاحت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا  کہ سال 2023-24 کے دوران، M/s ای آئی ایل نے 2.10 لاکھ روپے کااکیلے خالص منافع کمایا ہے اور اس کی مجموعی مالیت 267.19 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اڑیسہ منرلز ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او ایم ڈی سی)، ای آئی ایل کی ذیلی کمپنی نے گزشتہ سال 2022-23 کے دوران 16.54 کروڑ روپے کے خالص نقصان کے مقابلے میں سال 2023-24 کے دوران 2.82 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے  اور ذیلی کمپنی بی ایس ایل سی نے  سال 2023-24 کے دوران 2.29 کروڑ روپے کے  کا خالص منافع کمایا ہے جو پچھلے سال 2022-23 میں 11.74 کروڑ روپے تھا۔

سال 2023-24 کے دوران، ای آئی ایل کی مجموعی آمدنی  بڑھ کر  171.63 کروڑ روپے روپے ہو گئی۔  پچھلے سال 2022-23 میں یہ آمدنی 126.36 کروڑ روپے تھی۔ سال 2023-24 کے دوران ای آئی ایل کا مجموعی خالص منافع  3.37 کروڑ روپے ہے۔ پچھلے سال 2022-23 میں  کے خالص نقصان 6.49  کروڑ روپے كا تھا۔

جناب اجیت کمار سکسینہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز، وزارت اسٹیل اور وزارت خزانہ، حکومت ہند اور حكومت اڈیشہ کا تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بورڈ کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور کمپنی کے ترقی پسند اقدام کو چارٹ کرنے میں مدد کی۔

*****

U.No:4652

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2088622) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil