اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ کی 42ویں سالانہ جنرل میٹنگ كا منعقد

Posted On: 27 DEC 2024 6:36PM by PIB Delhi

سركاری زمرے كے نورتن ادارے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ کی 42 ویں سالانہ جنرل میٹنگ 27 دسمبر 2024 کو وشاکھاپٹنم میں واقع اس کے رجسٹرڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ سی ایم ڈی (اضافی چارج)، آر آئی این ایل جناب اجیت کمار سکسینہ  نے میٹنگ کی صدارت کی۔  ڈائرکٹر وزارتِ اسٹیل محترمہ سدرشن مینڈیرٹا  نے صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے با اختیار نامزد امیدوار کے طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔

image001WAW3.jpg

جناب ارون کانتی باغچی، ڈائریکٹر(پروجیکٹس) اور اضافی۔ چارج ڈائرکٹر (آپریشنز)، جناب سریش چندر پانڈے، ڈائرکٹر (پرسنل)، جناب سی آر وی جی کے گنیش، ڈائرکٹر (فنانس)، جناب جی وی این پرساد، ڈائرکٹر (کمرشل) اور ڈاکٹر سنجے رائے، گورنمنٹ ڈائرکٹر  اس سالانہ جنرل میٹنگ میں شریك تھے۔

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ کے کمپنی افیئر ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ کی کارروائی چلائی۔ جناب اجیت کمار سکسینہ، سی ایم ڈی (اضافی چارج)، راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ نے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ/وی ایس پی کے شیئر ہولڈرز سے خطاب کیا اور کمپنی کی پوزیشن کی وضاحت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مالی سال 2023-24 کے دوران اٹھائے گئے اسٹریٹجک اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔انہوں نے پیداوار میں کامیابیوں پر مزید روشنی ڈالی اور مالی سال 2023-24 کے دوران درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نے تمام اسٹیک ہولڈروں، بالخصوص وزارت اسٹیل اور حكومت ہند کی دیگر وزارتوں، آندھرا پردیش کی حکومت، سپلائرز (گھریلو اور سمندر پار)، صارفین، ذیلی یونٹوں، بینکروں، عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور مختلف اداروں کا  کمپنی پر اعتماد  كےلیے شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹنگ كا اختتام کیااور  مستقبل میں بھی ان سے مسلسل تعاون کی خواہش کی۔

******

U.No:4635

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2088481) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi