کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈاکٹر سندیپ شاہ کی این اے بی ایل –کیو سی آئی کے چیئرپرسن کے طورپر تقرری
Posted On:
27 DEC 2024 5:15PM by PIB Delhi
ڈاکٹر سندیپ شاہ، ایک نامور طبی پیشہ ور اور بصیرت والے رہنما ہیں ، جنہیں کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی ) کے ایک جزوی بورڈ، ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل ) کے لیے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ این اے بی ایل ،جانچ اور کیلیبریشن سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے اور یہ صارفین، کاروباری اداروں اور ریگولیٹرز کے ذریعے استعمال ہونے والی مصنوعات اور خدمات پر اعتماد کو یقینی بناتا ہے۔
ڈاکٹر شاہ، بی جے میڈیکل کالج، احمد آباد سے ایم ڈی پیتھالوجی اور بیکٹیریاولوجی میں گولڈ میڈلسٹ ہیں، پیتھالوجی، مالیکیولر بائیولوجی، اور ٹرانسپلانٹ امیونولوجی میں ایک وسیع علمی اور پیشہ ورانہ پس منظر رکھتے ہیں۔ وہ نیوبرگ ڈائیگنوسٹک کے جوائنٹ مینیجنگ ڈائریکٹر اور نیوبرگ سپراٹیک ریفرنس لیبارٹریز کے بانی ہیں۔ اس کے علاوہ ، وہ انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اینڈ ریسرچ سنٹر میں اعزازی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر شاہ نے اس کردار میں پروفیسر سبنانا ایاپن کی جگہ لی ہے ، جنہوں نے پیتھالوجی، مالیکیولر بائیولوجی، اور ٹرانسپلانٹ امیونولوجی میں ایک ممتاز کیریئر کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور تشخیص میں 35 سال سے زیادہ کی مہارت حاصل کی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی پہلی ڈرائیو تھرو کووڈ ٹیسٹنگ سہولت کا تصورپیش کیا اور اس کا آغاز کیا، جس نے ایک ہی جگہ پر 3,500 سے زیادہ ٹیسٹ کیے تھے۔ انہوں نے آئی آئی ایم احمد آباد میں سی اے پی انسپکٹر اور وزٹنگ فیکلٹی ممبر کی حیثیت سے صحت کی دیکھ بھال کی اختراع میں بھی اپنا اہم تعاون دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہ این اے بی ایل میں ایک اہم شخصیت رہے ہیں، جنہوں نے میڈیکل لیبز ایکریڈیٹیشن امپروومنٹ کمیٹی (ایم ایل اے آئی سی ) کے چیئر کے طور پر اور مختلف سرپرستی کے کرداروں میں خدمات انجام دیں۔
کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) حکومت ہند کی طرف سے قائم ایک اعلیٰ خود مختار ادارہ ہے۔ کیو سی آئی ایک کوالٹی مائنڈ سیٹ بنانے کا ذمہ دار ہے اور ہر شہری تک رسائی والی مصنوعات اور خدمات میں معیار کو یقینی بنانے کا تصور کرتا ہے۔ ایک خودمختار ادارے کے طور پر، کیو سی آئی مصنوعات، خدمات اور عمل کے آزادانہ تیسرے فریق کے جائزوں کے لیے ایک طریقہ کار بناتا ہے، اپنی سرگرمیوں کو اس کے حلقہ بورڈز اور ڈویژنوں کے ذریعے مربوط کرتا ہے۔ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی )، تجارت اور صنعت کی وزارت، کیو سی آئی کے لیے نوڈل پوائنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) لیبارٹریوں کے لیے ایکریڈیٹیشن پروگرام چلاتا ہے، جس سے ٹیسٹنگ اور کیلیبریشن میں معتبریت اور درستگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ این اے بی ایل کی خدمات ہندوستانی صنعت کی عالمی مسابقت کو بہتر بنانے اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
*************
(ش ح ۔ام ۔ج
U.No. 4629
(Release ID: 2088435)
Visitor Counter : 21