کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت میناکشی کوئلہ کان کے لیے ویسٹنگ آرڈر جاری کیا

Posted On: 27 DEC 2024 3:16PM by PIB Delhi

نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ نے آج ہندالکو انڈسٹریز لمیٹڈ کو میناکشی کول مائن کے لیے ویسٹنگ آرڈر جاری کیا ہے۔ اس کے بعد22 نومبر 2024 کو کوئلہ کانوں کے فروغ  اور پیداوار سے متعلق معاہدے (سی ایم ڈی پی اے) پر دستخط کیئےگئے۔ میناکشی کول مائن ایک مکمل ایم ایم ڈی آر کوئلے کی کان ہے جس کی  زیادہ سے زیادہ صلاحیت(پی آر سی) 12.00 ایم ٹی پی اے ہے اور اس کے پاس285.23 ایم ٹی  جغرافیائی ذخائر ہیں۔

A group of people standing in a roomDescription automatically generated

میناکشی کول مائن سے اس کی زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت(پی آر سی )کی بنیاد پر1,152.84 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی متوقع ہے۔ 1,800 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری کے ساتھ اس سے ملک کی کوئلے کی پیداوار میں نمایاں طور پر اضافہ اور توانائی کی یقینی فراہمی کو مستحکم کرنے میں تعاون حاصل ہوگا۔

توقع ہے کہ میناکشی کوئلہ کان کے فروغ سے بالواسطہ اور بالواسطہ طور پرتقریباً 16,224 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے مقامی  لوگوں کی اقتصادی ترقی اور خطے میں گزر بسر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام ملک کی کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی میں معاونت اور روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کوئلہ کی وزارت ذمہ دار اور موثر کوئلے کی کان کنی کے کاموں کے ذریعے توانائی کی یقینی فراہمی کو بڑھانے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

********

 

(ش ح۔اع خ۔ اش ق)

U:4624


(Release ID: 2088416) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil