امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سے لے کر ملک کے وزیر خزانہ تک اور وزیر اعظم کی حیثیت سے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کیا
میں دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں
واہگورو جی ان کی روح کو سکون دے اور ان کے خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے
Posted On:
26 DEC 2024 11:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
’ایکس‘پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سے لے کر ملک کے وزیر خزانہ اور وزیر اعظم تک ڈاکٹر منموہن سنگھ جی نے ملک کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کیا۔ جناب شاہ نے دکھ کے اس لمحے میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ واہگورو جی ان کی روح کوسکون عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔
********
( ش ح ۔ ش ب ۔ م ا )
UNO: 4621
(Release ID: 2088388)
Visitor Counter : 10