وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں جہاز ڈوبنے کے بعد عملے کے نو ارکان کو بچایا

Posted On: 26 DEC 2024 8:59PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 26 دسمبر 2024 کو پاکستان کے سرچ اینڈ ریسکیو ایریا (شمالی بحیرہ عرب) میں پوربندر، گجرات سے تقریباً 311 کلومیٹر مغرب میں واقع ایک ڈوبے ہوئے جہاز ایم ایس وی تاج دارحرم  سے عملے کے 9 ارکان کو کامیابی کے ساتھ بچالیا ۔چیلنجنگ سمندری حالات میں کئے گئے تلاش اور بچاؤ مشن نے ممبئی اور کراچی، پاکستان کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹرز (ایم آر سی سی ) کے درمیان غیر معمولی تعاون کو ظاہر کیا۔

یہ بحری جہاز جو گجرات کے مندرا سے روانہ ہوا تھا اور یمن کے شہر سوکوترا کی طرف جا رہا تھا، سمندر کی اونچی لہروں کی زد میں آگیا اور جہاز میں پانی بھرگیا ۔ آئی سی جی کے ڈورنیرہوائی جہاز نے معمول کی نگرانی کی پرواز کے دوران مدد کی اپیل کا پتہ لگایا، جس کے بعدایم آر سی سی ، ممبئی اور آئی سی جی کے علاقائی ہیڈ کوارٹر (نارتھ ویسٹ) نے گاندھی نگر میں فوری کارروائی کی۔ آئی سی جی ایس شور، جو پہلے ہی قریب میں گشت کر رہا تھا، کو پوری رفتار سے جائے وقوعہ پر پہنچایا گیا، جبکہ ایم آر سی سی پاکستان نے علاقے میں جہازوں کو الرٹ کردیا ۔ سخت تلاش کے بعد، عملے کے ارکان ایک لائف رافٹ پر پائے گئے، جس پر انہوں نے جہاز کو چھوڑ کر پناہ لی تھی۔

بچاؤکی کارروائی  جہاز کے مکمل طور پر ڈوبنے سے ٹھیک پہلے شام 4 بجے مکمل کی گئی۔ عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت آئی سی جی ایس شور پہنچایا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں صحت مند قرار دیا گیا۔جہاز کے تمام ارکان اب پوربندر بندرگاہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1P5SN.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1P5SN.jpg

******

(ش ح ۔ف ا۔ج ا(

U.No. 4605


(Release ID: 2088319) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi