مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے دیہی علاقوں میں رابطے كا انقلاب


حكمت سے پیش رفت تک

Posted On: 26 DEC 2024 6:52PM by PIB Delhi

موبائل اور انٹرنیٹ رابطہ جو حکومت کے دو اہم ترین اہداف ہیں،  امكانات كے در كھول کر ، خلا کو ختم کرکے اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں زندگیوں کو انقلاب آفریں بنا  کر خواتین كو خود مختا اور  بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر محترمہ رینا کرار کی کہانی ہی لے لیں۔ مدھیہ پردیش میں محترمہ رینا کرار گرجا دیوی جن کلیان سمیتی کی قیادت کرتی ہیں، جو خواتین کا ایک اپنی مدد آپ كرنے والا گروپ  ہے۔  یہ گروپ کپڑے، روئی کی وکس، پاپڑ، مصالحے اور بخور کی چھڑیاں سمیت متعدد مصنوعات ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ برسوں سے، اُن کی مارکیٹ مقامی کمیونٹی تک  اور نتیجے میں اُن کی ترقی کی صلاحیت محدود تھی۔ تاہم جب انہوں نے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل کا استعمال شروع کیا تو ان کے کاروبار نے ایک انقلابی موڑ لیا۔ اس پورٹل کے ذریعے وہ اپنے دور افتادہ مقام کی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اپنی مصنوعات کو بہت زیادہ لوگوں تک پہنچا سکتی ہیں۔ محترمہ کرار کہتی ہیں كہ "یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے اور اپنی مصنوعات کی مناسب مارکیٹنگ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اسی لیے مجھے یہ پورٹل پسند ہے اور میں اسے استعمال کرتی ہوں"۔ اس ڈیجیٹل امپاورمنٹ نے نہ صرف گروپ کی آمدنی میں اضافہ کیا ہے بلکہ بڑی مارکیٹوں میں مقابلہ کرنے کے لیے ان کے اعتماد کو بھی بڑھایا ہے اور  ثابت کیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی دیہی کاروباریوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی ہمارے ملک کے دیہی اور دور دراز علاقوں تک موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کوریج کو پھیلانے کی حکومت کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئی ہے۔

ڈیجیٹل دور میں رابطہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم معاون كے طور پر  کام کرتا ہے جو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی مواقع تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے ملک کے دور دراز علاقوں تک موبائل اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں جو افراد اور کمیونٹیز کو یکساں طور پر بااختیار بناتے ہیں۔ ملک کے 6,44,131 دیہاتوں میں سے، 6,22,804 سے زیادہ دیہاتوں میں موبائل کوریج ہے اور ان میں سے 6,14,564 سے زیادہ دیہات كو ستمبر 2024 تک  4جی موبائل کنیکٹیویٹی مل چكی ہے۔ علاوہ ازیں  قبائلی امور کی وزارت کے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان(پی ایم جن من) کے مشن کے تحت، 4,543 سے زیادہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ  بستیوں کی شناخت موبائل رابطے سے محروم کے طور پر کی گئی تھی لیكن اب ان میں سے 1,136  بستیوں کا احاطہ کر لیا گیا ہے۔ اکتوبر 2024 تک کل 1,018 موبائل ٹاورز کو مختلف ڈیجیٹل بھارت نیدھی کی مالی اعانت سے چلنے والے موبائل پروجیکٹوں کے تحت خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ كی رہائش گاہوں کو 4جی کوریج فراہم کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے جس کا تخمینہ 1,014 کروڑ روپے كا ہے۔

ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ہندوستانی حکومت کا عزم کئی اہم پروگراموں سے مظہر ہے:

1۔ ڈیجیٹل بھارت نیدھی (سابقہ: یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ): اسے مواصلاتی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا۔ اس كے ذریعہ ایسے منصوبوں کی فنڈنگ ​​میں اہم کردار ادا کیا جاتا ہے جو موبائل اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی  محروم علاقوں تک بڑھاتے ہیں۔ 27 دسمبر 2024 تک  8730 موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں اور بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ کے ذریعے 1.99 لاکھ سے زیادہ گاؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

2۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ: ایک اہم پروجیکٹ جس کا مقصد ملک کی ہر گرام پنچایت کو سستی تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ پہل وزارت مواصلات کے تحت، دیہی ہندوستان کو بااختیار بنانے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور شہری اور دیہی برادریوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی کوشش  ہے۔ 27 دسمبر 2024 تک، بھارت نیٹ کے ذریعے 2.14 لاکھ گرام پنچایتوں کو جوڑا گیا ہے۔

3۔ پی ایم وانی (وائی فائی ایكسیس نیٹ ورک انٹرفیس): پورے ہندوستان میں عوامی وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کا ایک نیٹ ورک بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، پی ایم وانی کا مقصد شہریوں کے لیے سستی اور قابل بھروسہ انٹرنیٹ رسائی فراہم کرنا ہے، ڈیجیٹل شرکت اور اقتصادی مواقع کو فروغ دینا ہے۔ 27 دسمبر 2024 تک 247076 وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم ہو چکے ہیں۔

حوالہ جات

https://bbnl.nic.in/

https://pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=151993

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2083735

https://pmwani.gov.in/wani

https://www.meity.gov.in/writereaddata/files/75-DI-Success-Stories.pdf

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/182/AU2598_rtJAXe.pdf?source=pqals

https://usof.gov.in/en/usof-dashboard

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

****

U.No:4594

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2088229) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi